src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> منشیات کیس میں گرفتار ، اعجاز خان کورونا مثبت ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 5 اپریل، 2021

منشیات کیس میں گرفتار ، اعجاز خان کورونا مثبت ‏

اداکار اعجاز خان 


منشیات کیس میں گرفتار ، اعجاز خان کورونا مثبت 


اداکار اعجاز خان کو حال ہی میں این سی بی نے منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے انہیں 3 اپریل تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا تھا ۔ اعجاز اب کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ۔ کرونا مثبت ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ نیز ، این سی بی ان سے تفشیش کررہے  عہدیداروں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا ۔  بتادیں کہ راجستھان سے ممبئی واپس آنے پر این سی بی نے اعجاز کو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس اینگل کے منظر عام پر آنے کے بعد ، کئی مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اسی کڑی  میں ، اعجاز خان کو حال ہی میں این سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ اعجاز کے گھر چھاپے میں نیند کی 4 گولیاں بھی ملی ہیں۔ اعجاز نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ یہ گولیاں لیتی ہیں , کیونکہ ان کا اسقاط حمل ہوگیا  ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار  تھی ۔  منشیات فروش شاداب بٹاٹا سے دوران تحقیقات 
اعجاز خان کا نام  سامنے آیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق شاداب اعجاز کو منشیات پہنچاتا تھا۔ جس کے بعد اعجاز  اسے بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کو دیتا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق ، اعجاز زیادہ تر ٹی وی انڈسٹری کے لوگوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا ۔ وہ آرڈر کے لئے وائس نوٹ کا استعمال کرتا تھا ۔ آڈر ملنے کے بعد ، وہ فورا   ہی ریکارڈنگ حذف کردیتا تھا ۔  منشیات کے حوالے سے  اس نے کوڈ بنائے تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages