مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے استعفیٰ دیا
ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے الزامات میں گھرے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتادیں کہ کچھ دیر پہلے ہی بومبے ہائی کورٹ نے سی بی آئی سے مہاراشٹر وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پر 15 دن کے اندر ابتدائی تحقیقات شروع کرنے کو کہا ہے۔
بتادیں کہ جس طرح ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھا ہے اور وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں تب سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ ہوئی ہے ۔ پرمبیر سنگھ نے ادھو ٹھاکرے کو لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ وزیر داخلہ دیشمکھ نے ہر ماہ 100 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ، انیل دیشمکھ نے پرمبیر سنگھ کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور ریاست کے وزیر اعلی سے کہا تھا کہ وہ تمام الزامات کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی تو دودھ کا دودھ کا اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
بتادیں کہ اس معاملے میں آج بومبے ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران ، بومبے ہائی کورٹ نے کہا ، کیونکہ انیل دیشمکھ وزیر داخلہ ہیں ، لہذا پولیس اس معاملے میں منصفانہ تحقیقات نہیں کرسکے گی ۔ ایسے میں اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپی جاتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں