src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں ممکنہ لاک ڈاؤن اور پولس کی سختیوں کے خلاف جنتادل نہالی انداز میں سرگرم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 6 اپریل، 2021

مالیگاؤں میں ممکنہ لاک ڈاؤن اور پولس کی سختیوں کے خلاف جنتادل نہالی انداز میں سرگرم



                              مالیگاؤں میں ممکنہ لاک ڈاؤن اور پولس کی سختیوں کے خلاف جنتادل نہالی انداز میں سرگرم                         

اگر پولیس نے آج دکانوں کو بند کروایا تو میں گرفتاری دوں گا : مستقیم ڈگنیٹی

 


مالیگاؤں:(نامہ نگار)  مالیگاؤں شہر  کی تاریخ گواہ ہے کہ ہندوستان میں کہیں بھی ارباب حکومت نے ستم ڈھائے ہیں تو اس شہر محنت کشاں نے ساتھی نہال احمد کی قیادت میں زبردست احتجاج درج کیا ہے. آج اگرچہ ساتھی نہال احمد نہیں رہے لیکن ماضی کی اس روایت کو زندہ رکھنے کے لئے ان کی پارٹی جنتادل سیکولر موجود ہے جو ہمیشہ ہی حکومت اور پولیس کے بےجا ظلم و ستم کے خلاف سینہ سپر رہی ہے. ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر مالیگاؤں کی سڑکوں پر پولیس کی سختیاں بڑھتی جارہی ہیں. ماسک کا استعمال اور ہجوم پر پابندی عائد کرنے کے لئے پولیس کی گاڑیاں مسلسل گشت میں مصروف ہیں وہیں ٹھیلہ گاڑیوں پر دکانیں لگاتے ہوئے روزگار حاصل کرنے والے ہاکروں پر بھی پولیس بے دردری سے ڈنڈے برسا رہی ہے. رمضان المبارک اور تہواروں کی آمد کے پیش نظر خریداروں کا ہجوم بھی بازاروں کی جانب دواں دواں ہے لیکن پولیس کے ذریعے دکانوں کو بند کرائے جانے کی وجہ سے اشیائے خورد نوش کے خریداروں کو خالی ہاتھ گھر واپس جانا پڑ رہا ہے. کل صبح اچانک ہی قدوائی روڈ, محمد علی روڈ, سردار مارکیٹ, سپاٹی بازار کے علاوہ دیگر تجارتی علاقوّں پر  پولیس کا عتاب بری طرح ٹوٹ پڑا. پولیس کی سختی کے خلاف ہاکروں کا جم غفیر  سٹی پولیس اسٹیشن جا پہنچا جہاں ان کی ہاکروں کی نمائندگی کرتے ہوئے جنتا دل سیکولر کے نمائندہ افراد بھی موجود تھے. اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے خاتون ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا  کہ پولیس ان غریب ہاکروں کے روزگار سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے .انھوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی وائے ایس پی کو بتایا کہ ایک سال قبل لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ بھوکے مرنے پر مجبور ہو گئے تھے. گلی گلی کٹ تقسیم کی جارہی تھی. پولیس انتظامیہ نے بھی بڑے پیمانے پر کٹ تقسیم کرکے شہر کے غریبوں کی داد رسی کی تھی. دوبارہ یہ نوبت نہ آئے اس لئے سرکار اور  پولیس اپنی بےجا سختیوں کو بروئے کار نہ لائے ورنہ عوامی غصہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائے گا. یہاں مستقیم ڈگنیٹی نے حکومت کی  غلط پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تین الگ الگ قوانین جماؤ بندی, سنچار بندی اور لاک ڈاؤن جیسے خانوں میں تقسیم نہ کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردے لیکن مختلف قوانین کے نام پر عوام کو دھوکہ نہ دیا جائے. یہاں موجود بیشتر افراد کا کہنا تھا کہ آج اگر ساتھی نہال احمد ہوتے تو ان کے آگے حکومت اور پولیس کی بےجا سختیاں عوام پر زبردستی لادی نہیں جا سکتی تھیں. مستقیم ڈگنیٹی نے پولیس محمکہ سے ببانگ دہل کہا کہ کل صبح سے ہی قدوائی روڈ پر واقع جنتا دل سیکولر کی آفس پر موجود رہیں گے اور اگر پولیس نے اس روڈ پر موجود دکانداروں  کے ساتھ زبردستی کرنا چاہی تو وہ قانون کے دائروں میں رہتے ہوئے اپنی گرفتاری پیش کریں گے کیونکہ غریبوں کی روزی روٹی سے جڑا ہوا معاملہ ہے اور جنتا دل سیکولر ہمیشہ سے ہی غریبوں کی بہی خواہ رہی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages