پولس اور انتظامیہ کی بے جا سختی کے خلاف 7 اپریل کو راشٹریہ مسلم مورچہ , جنتادل سمیت کئی تنظیموں کا احتجاج : یوسف الیاس
کورونا کی دوسری لہر خوب تباہی مچا رہی ہے. جس کی وجہ سے ایک اور لاک ڈاؤن کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے. ناسک میں کورونا کی دوبارہ دستک نے ضلع انتظامیہ کو ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو نافذ کرنے پر مجبور کردیا ہے. اس کے باوجود شہر مالیگاؤں میں پولس کا رویہ ظالمانہ و جابرانہ نظر آرہا ہے. شہر میں پولس
آور انتظامیہ سختی سے دکانوں کو بند کرارہی ہیں. جس کی وجہ سے شہر میں تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے . عنقریب رمضان المبارک کی آمد ہے پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہیں اور اس میں یہ اچانک دکانیں بند کروائی جارہی ہیں اس سے تو عوام کورونا سے کم اور بھکمری سے زیادہ مریں گے . اس کا ذمے دار کون ہوگا؟ مالیگاؤں ایک صنعتی شہر ہے. جہاں محنت کش افراد سکونت پذیر ہیں. ری انتظامیہ نے شہر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کا نفاذ کردیا ہے. اس کے باوجود پولس اور انتظامیہ کی سختی کی وجہ سے عوام کو اپنا روزگار بند کرنا پڑ رہا ہے. جس سے شہر میں بھکمری کے آثار پیدا ہونے کاخدشہ ہے.اگر کاروبار بند رہا تو عوام سڑکوں پر نکلے گے اور اس گنجان آباد شہر میں معاشرتی دوری کی خلاف ورزی ہوگی. اس لئے عوام کو کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے . مگر الٹاپولس اور انتظامیہ عوام کو ڈنڈوں سے پیٹ کر دکانوں کو جبرا بند کرارہی ہیں. اس طرح کا اظہار راشڑیہ مسلم مورچہ کے ضلعی صدر الحاج یوسف الیاس نے کیا . پولس جس طرح ڈنڈے کے زور پر تانبا کانٹا بند کرارہی تھی. اسے دیکھ کر حب ہم نے شہر ایس پی سے ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ ایک طرف تو بولتے ہو کہ سنیچر اتوار کو لاک ڈاؤن رہے گا اور نائٹ کرفیو لاگو ہے یہ اچانک کیوں ؟ تو انہوں بے کہا کہ یہ اوپر سے آڈر ہے. ہم کل 7 اپریل کو 11 بجے کلکٹر کے خلاف جنتادل آفس نندن ٹاور کے پاس سے دکانداروں کو لے کر جائے گے اور گرفتار کرنے کا کہے گے اس احتجاج میں راشٹریہ مسلم مورچہ , جنتادل , بیوپاری مہاس سنگھ , کھاناول والے اور کچھ اور تنظیمی بھی ہوگی.
ضلعی صدر یوسف الیاس
شمالی مہاراشٹر صدر جاوید انور
مالیگاؤں صدر اکبر سیٹھ اشرفی
نائب صدر محمد عارف نوری
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں