src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی میں کوویڈ کا دوسرا ڈوز لینے والے ایک شخص کی موت سے ، سراسیمگی طاری ہے ۔ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 3 مارچ، 2021

بھیونڈی میں کوویڈ کا دوسرا ڈوز لینے والے ایک شخص کی موت سے ، سراسیمگی طاری ہے ۔

بھیونڈی میں کوویڈ کا دوسرا ڈوز لینے والے ایک شخص کی موت سے ، سراسیمگی طاری ہے ۔



 بھیونڈی: (نامہ نگار ) کورونا کا انفیکشن دوبارہ نا بڑھنے پائے اور نہ ہی لوگ اس سے متاثر ہوں لہذا پورے ملک کی عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کی شروعات کردی گئی ہے۔ لیکن کورونا کی ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے کے بعد ویٹنگ روم میں رکنے والے شخص کو ویکسینشن سینٹر میں ہی چکر آگیا ۔ جس کی وجہ سے اسے بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا  لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا . اس طرح کا واقعہ بھیونڈی کے بھاگیہ نگر واقع ویکسینیشن سینٹر میں بروز منگل کو پیش آیا ۔ مذکورہ واقعے کی وجہ سے شہر میں سراسیمگی پائی جارہی ہے۔ اسی درمیان موت کی وجہ ابھی تک سمجھ میں نہیں آنے کی وجہ سے محکمہ صحت میں بھی خوف و ہراس طاری ہے۔

 واضح ہو کہ متوفی سکھدیو کردت (45 سال) شخص جو کہ تھانہ کے منورما نگر علاقہ کا ساکن تھا اور بھیونڈی میں ایک نجی ڈاکٹر کے یہاں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ منگل کے روز صبح 11 بجے کے قریب کوویڈ ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے کے لئے شہر کے بھاگیہ نگر واقع کوویڈ ویکسینیشن سینٹر میں گیا تھا جہاں دوسرا ڈوز لینے کے بعد  وہ ویکسینیشن سینٹر کے ویٹنگ روم میں رکا ہوا تھا۔ اس کے پندرہ منٹ بعد اسے چکر آگیا . جس کی وجہ سے وہ نیچے گر گیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لئے بھیونڈی کے آنجہانی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں  ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ  واقعہ سے محکمہ صحت میں خوف وہراس طاری ہوگیا ہے۔

 دوسرا ڈوز لینے کے بعد اس شخص کی موت ہوئی ہے اس کی وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم   رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوگا۔ جس کے لئے تھانہ محکمہ صحت کی جانب سے سینئر افسران کی ایک ٹیم بھی بھیونڈی میں آگئی ہے  لیکن پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجوہات کا  صحیح پتہ چل سکے گا اس طرح کی  معلومات  بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے آر کھرات نے دی ہے۔ 



 مذکورہ تناظر میں متوفی کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر دوسرا ڈوز لینے کے لئے جانے والے ہیں جس کی اطلاع صبح میرے شوہر نے مجھے دی تھی۔  روزانہ کے معمول کے مطابق  وہ کام پر گئے تھے لیکن دوپہر کے وقت مجھے ان کے مذکورہ حادثے کے تعلق سے فون آیا ، اس کے بعد میں جب اندرا گاندھی اسپتال پہنچی تو شوہر کی موت کی اطلاع ملی۔ اس افسوسناک واقعے کی وجہ سے مجھ پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ لہذا اس واقعہ کی تفصیلی جانچ ہو اور مجھے انصاف دلایا جائے اس طرح کے ردعمل کا اظہار متوفی سکھدیو کردت کی اہلیہ سونالی کردت نے کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages