src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دھولیہ کے حضرت مفتی مسعود قاسمی جمعیة علماء شہر دھولیہ کے صدر منتخب جمعیتہ علماء دھولیہ کی مجلس عاملہ میں 35 علماء کرام کی شمولیت کے ساتھ نئی تاریخ رقم - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 3 مارچ، 2021

دھولیہ کے حضرت مفتی مسعود قاسمی جمعیة علماء شہر دھولیہ کے صدر منتخب جمعیتہ علماء دھولیہ کی مجلس عاملہ میں 35 علماء کرام کی شمولیت کے ساتھ نئی تاریخ رقم

دھولیہ کے حضرت مفتی مسعود قاسمی جمعیة علماء شہر دھولیہ کے صدر منتخب

جمعیتہ علماء دھولیہ کی مجلس عاملہ میں 35 علماء کرام کی شمولیت کے ساتھ نئی تاریخ رقم


دھولیہ (نامہ نگار) کل بعد نماز عشاء، مدرسہ جامعات ذاکرات مادھوپورہ دھولیہ میں جمعیة علماء شہر دھولیہ میں انتخابی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا حافظ اکبر (خطیب وامام مسجد اکبری مولانا آزاد نگر) کی تلاوت اور حافظ اوسامہ  (صدر مدرس مدرسہ مولانا قمرالزمان) کی نعت پاک سے پرگرام کا باضابطہ آغاز ہوا راشد اقبال نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے نظامت کے فرائض کو بحسن و خوبی انجام دیا. حاضرین مجلس کی تائید و حمایت سے مفتی سید محمد قاسم جیلانی  (صدر جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ) نے بحیثیت صدر و آبزرور کے انتخابی عمل کی شروعات کی .الیکشن آفیسر کی حیثیت سے عبدالاحد اسعدی نے دستور اساسی کی روشنی میں انتخابی کاروائی شروع کی، موجود مجمع جس میں تقریباً 35 سے زائد علماء کرام بطور اراکان مجلس عاملہ موجود تھے شہر دھولیہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جمعیتہ علماء دھولیہ کی مجلس عاملہ میں 35 سے زائد علماء کرام شامل ہوئے ہیں، یہاں ایک بات قابل ذکر یہ بھی ہے کہ ان 35 سے زائد علماء کرام کی بطور رکن عاملہ موجودگی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ مستقبل میں جمعیتہ علماء دھولیہ ان شاءاللہ علماء و حفاظ کرام کی سربراہی و رہنمائی میں سرگرم عمل ہوگی. اس کے بعد شرکاۓ میٹنگ سے صدارت کیلئے نام پیش کرنے کیلئے کہا جس میں حاضرین کی کثیر تعداد کی جانب سے متفقہ طور پر حضرت مفتی مسعود قاسمی (استاذ حدیث مدرسہ ریاض الجنہ) کا نام پیش کیا گیا اور اتفاق راۓ سے ان کے نام کا اعلان کیا گیا اسی طرح نائب صدور کیلئے حضرت مفتی الطاف قاسمی  (مدرس مدرسہ مولانا قمرالزماں)،مولوی عمران محمدی (استاذ مدرسہ ریاض الجنہ) و مولانا سلمان قاسمی دیوپور (مدرس مدرسہ ریاض الجنہ) کا انتخاب ہوا .جنرل سکریٹری کیلئے راشد اقبال منتخب قرار پاۓ جوائنٹ سکریٹری مفتی ولید قاسمی و مولانا افسر فلاحی (دیوپور)  کا نام طے ہوا نیز خازن کے طور پر مولانا فیصل قاسمی حاجی یار محمد متفقہ طور پر منتخب ہوۓ۔یاد رہے جمعیتہ علماء کے جتنے اہم عہدے ہوتے ہیں ان تمام پر علماء کرام کو ہی منتخب کیا گیا چونکہ جنرل سیکرٹری ایک ایسا عہدہ ہوتا جس پر بھاگ دوڑ کی ذمداریاں ہوتی ہیں لھذا علماء کرام کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے علماء کرام کی ہی متفقہ رائے سے صرف اس ایک عہدے پر کسی غیر عالم کا نام طے کیا گیا .میٹنگ کی صدارت و آبزرور اور مبصر کی حیثیت سے حضرت مفتی سید محمد قاسم جیلانی نے بحسن و خوبی انجام دی۔صدر محترم کے مختصر ناصحانہ کلمات و دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages