src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کے سیاسی رہنما ســـــاتھی نــــــــہال احـــــمد صاحب کی پانچويں برسی کے موقع پر جنتادل سیکولر ورکروں , ہمدردوں کی جانب سے پُـــــــر نــــــم آنکھوں سے خـــــراج عقیدت - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 1 مارچ، 2021

مالیگاؤں کے سیاسی رہنما ســـــاتھی نــــــــہال احـــــمد صاحب کی پانچويں برسی کے موقع پر جنتادل سیکولر ورکروں , ہمدردوں کی جانب سے پُـــــــر نــــــم آنکھوں سے خـــــراج عقیدت

مالیگاؤں کے سیاسی رہنما ســـــاتھی نــــــــہال احـــــمد صاحب کی پانچويں برسی کے موقع پر جنتادل سیکولر ورکروں , ہمدردوں کی جانب سے پُـــــــر نــــــم آنکھوں سے خـــــراج عقیدت



مرحوم ساتھی نہال احمد صاحب

 مالیگاؤں (نامہ نگار) 28 فـــــروری بروز اتوار رات 9 بجے  ساتھی نہال احمد صاحب کی پانچويں برسی کے موقع پر جنتادل سیکولر آفس قدوائی روڑ پر جنتادل سیکولر ورکروں اور ہمدردوں کی جانب سے ایک تقریب بنام خراج عقیدت ساتھی نہال احمد صاحب کا انعقاد عمل میں آیا.اس تقریب کی صدارت ساجدہ نہال احمد  نے فرمائی_ اس مٹنگ میں اپوزیشن لیڈر شان ھند نہال احمد  اور مستقیم ڈگنیٹی  نے شہری سیاست پر دو ٹوک انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور تلواڑہ تالاب کے پانی سے لیکر کچرے کے نام پر کروڑوں کی لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے شہر کی عوام کو متحد رہنے پر زور دیا  تو وہیں تلواڑہ تالاب پانی کے سوال پر ساتھی نہال احمد صاحب کی دور اندیشی اور حکمت عملی کو شہریان کے سامنے اجاگر کیا اور کارپوریشن برسرِ اقتدار کی فرقہ پرستی کو اجاگر کرتے ہوئے صاف طور پر کہا کے وہ دن دور نہیں جب تلواڑہ تالاب کا مکمل پانی شہریان سے چھین لیا جائے گا، ابھی وقت ہے تلواڑہ تالاب کے پانی کے سوال پر متحد ہونے کا، ورنہ شہریان کے پاس پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں رہے گا اور پانی کے سوال پر ہمارا شہر قحط سالی کا شکار ہوگا، مالیگاؤں شہر کے حالات منماڑ اور دھولیہ سے خراب حالات ہوجائے گے آج اگر پانی کے سوال پر فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف شہر کی عوام متحد نہیں ہوئی تو شہر کا آنے والا مستقبل انتہائی خراب ہوگا. وہیں شان ھند  نے ساتھی نہال احمد صاحب کی باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے شہر کی پاور لوم صعنت کے تعلق سے کہا کے فرقہ پرست طاقتیں پہلے تو مسلم علاقوں میں فسادات پھیلا کر مسلمانوں کے کاروبار کو برباد کرتی ہیں تاکے مسلمان معاشی طور پر تباہ و برباد ہوجائے جیسے مرادآباد فساد مسلمانوں کی معشیت کاروبار کی تباہی تو وہیں فیروزہ آباد فساد جس میں بھی مسلمانوں کی معشیت کو تباہ و برباد کیا گیا اسی طریقے سے ملک کے جن علاقوں میں مسلمانوں کی اکثیرت رہتی ہیں وہاں کی فرقہ پرست طاقتیں یا تو فسادات کے ذریعے مسلمانوں کے کاروبار کو تباہ و برباد کرتے ہوئے معشیت کو نقصان پہنچاتے ہے تو کہیں پر سازش کے ذریعے مسلمانوں کے کاروبار کو تباہ و برباد کیا جاتا ہے آج مالیگاؤں شہر ان ہی فرقہ پرست طاقتوں کی زد پر ہیں جہاں پاور لوم صعنت کو منصوبہ بند طریقے سے تباہی  کے دہانے پر لے جایا جارہا ہے کبھی سبسیڈی کے نام پر تو کبھی پولوشن کے نام پر تو کبھی بجلی کے نام پر چاروں جانب سے فرقہ پرست طاقتیں پاور لوم صعنت کو برباد کرکے مسلمانوں کو معاشی طور پر برباد کرنا چاہتی ہیں. ساجدہ نہال احمد  نے شہر کی موجود سیاست پر پُر زور الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے شہر میں ہورہی بدعنوانیوں اور لوٹ کھسوٹ کو اسمبلی کے ایوان میں اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر نے بدعنوانی کی سوال پر گٹھ بندھن کیا تھا اور جنتادل سیکولر برابر گٹھ بندھن کی پاسداری کررہی ہے لیکن کچھ افراد جنتادل سیکولر کو نشانہ بنانے کیلئے بندوق کسی کی اور کندھے کسی اور کے استمعال کرتے ہوئے جنتادل سیکولر پر نشانہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں. 

 اسی طریقے سے سہیل عبدالکریم  اور *پروفیسر رضوان خان نے ساتھی نہال احمد صاحب کی حکمت عملی اور شہریان کیلئے خدمات کو بہتر انداز میں پیش کیا تو وہیں حاجی رشید سیٹھ یولے والے  نے ساتھی نہال احمد صاحب کے ساتھ گزارے وقت میں صاحب کی عوام کیلئے خدامات کو پیش کیا. خالد الفرحت، صدرالدین مقادم کے علاوہ  نہال شہدائی نے بھی ساتھی نہال احمد صاحب کو اپنی تقریر کے ذریعے خراج عقیدت پیش کی 
آخری میں جنتادل سیکولر کارگزار صدر ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری  نے اپنے چہتے لیڈر کی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی اور انھیں کے شکریہ کے ساتھ مٹنگ کا اختتام ہوا 
میٹنگ میں نظامت کے فرائض ابواللیث انصاری نے ادا کئے. اس با مقصد میٹنگ میں سلیم منشی نگر کے محمد وائر مین کے علاوہ شہر کے کئی نوجوانوں نے جنتادل سیکولر کی عوام کے مفاد میں سرگرمیوں سے متاثر ہو کر برسی کے موقع پر ساتھی نہال احمد صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کئے، جن کا ذمہ داران کی جانب سے استقبال کیا گیا. 
کل کی اس میٹنگ میں 
کارپوریٹر منصور احمد، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، سلیم گیریج والے، محمد سلیم گڑبڑ، مسلم ڈھانڈے پہلوان، عارف حسین پاپا، آفتاب عالم، انصاری ابوشعیب نہالی، شیخ انیس مستری، عبدالرحمن انصاری، افتخار راشن والا، شفیق الرحمن PK، تنویر اشرف، شفیق وائرمین، ہارون ماسٹر، عبید انصاری، ایاز چوڑے، شبیر امیتابھ، انیس سائیکل والا، حنان سرکار، توحید انصاری، ارشد خان، کے علاوہ کل کی اس میٹنگ میں جنتادل سیکولر کے جھوٹے بڑے ذمے داران اور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages