کورونا وائرس :
مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں کورونا سے سب سے زائد اموات
ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) سے 106 مریضوں کی موت ہوگئی، جن سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں ہوئیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15،510 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،288 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کروڑ سات لاکھ 86 ہزار 457 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 4،116 سے بڑھ کر 1.68 لاکھ ہوگئے ہیں۔ اسی دوران اس وباء سے 106 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 157 ہوگئی ہے۔
اس دوران مہاراشٹر میں جہاں اس وباء سے 62 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں کیرالہ میں 15 اور پنجاب میں سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ بقیہ 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی 22 اموات ہوئیں۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں