src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کے ڈاکٹر خالد پرویز کی سرپرستی میں وارڈ نمبر 13 کی مؤقر شخصیات کا مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو مکتوب . - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 8 مارچ، 2021

مالیگاؤں کے ڈاکٹر خالد پرویز کی سرپرستی میں وارڈ نمبر 13 کی مؤقر شخصیات کا مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو مکتوب .

مالیگاؤں کے ڈاکٹر خالد پرویز  کی سرپرستی میں وارڈ نمبر 13 کی مؤقر شخصیات کا مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو مکتوب


سروے نمبر 10 اور اطراف کے ساکنین صاف صفائی کے ناقص نظام سے وارڈ نمبر 13 اور وارڈ نمبر 12 کے کارپوریٹروں سے ناراض

                                           
   
 ڈاکٹر خالد پرویز کارپوریشن کمشنر کو مکتوب دیتے ہوئے

  مالیگاؤں (نامہ نگار ) یہاں کے وارڈ نمبر 13 جو شہر کے وسط اور نیو بس اسٹیشن سے قریب ہے اس علاقے سے ہزاروں لوگ روزآنہ آتے جاتے ہیں ان راستوں کے درمیان سڑک پر جگہ جگہ گندگی کے انبار سے ماحول تعفن زدہ رہتا ہے. اس جانب کئی مرتبہ وارڈ کے ساکنین نے یہاں سے منتخب کارپوریٹروں سے گزارش کی مگر اس کے باوجود اس علاقے میں صاف صفائی نہں ہوئی. خواتین کی بیت الخلاء میں اسٹریٹ لائٹ بند ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں نے یہاں کی خواتین کا جینا دوبھر کردیا ہے. اس اہم مسلئے پر وارڈ کے نوجوانوں نے میونسپل کمشنر سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا، اس فیصلے کے تحت سروے نمبر 10 بادشاہ خان نگر، مولانا کمپاؤنڈ، صمد حبیب کمپاؤنڈ، بابو کوہ طور کمپاؤنڈ کے نوجوانوں نے  ملک مولانا کمپاؤنڈ کی قیادت میں نارتھ مہاراشٹرا کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز   کے پاس اپنے محلے کے حالات کو رکھا، ڈاکٹر خالد پرویز  نے اس وفد کو لے کر میونسپل کمشنر سے ملاقات کی.
        ان لوگوں نے موجودہ کارپوریٹروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2017 کے کارپوریشن الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد آج تک وارڈ میں پلٹ کر واپس نہں آئے. ان کی اس عدم توجہی کی وجہ سے ان علاقوں میں نا گٹریں صاف ہوتی ہے نا ہی ان علاقوں میں صاف صفائی کا صحیح نظام ہے. سروے نمبر 10 بادشاہ خان نگر میں واقع عوامی بیت الخلاء کے اطراف کچروں کا انبار لگا ہوا ہے، گندگی کی وجہ سے محلے میں مچھروں کی بہتات ہے. اسی طرح اس بیت الخلاء میں کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے اسٹریٹ لائٹ کئی مہینوں سے بند پٍڑے ہوئے ہیں. بکری اور دوسرے جانور ان آوارہ کتوں کا شکار ہورہے ہیں. اس لئے جلد سے جلد ان تمام مسائل پر توجہ دیتے ہوئے کارپوریشن انتظامیہ اس علاقے کی عوام کو راحت دے. کمشنر سے ملنے گئے اس وفد کی تمام باتوں کو سننے کے بعد کمشنر نے یقین دلایا کہ جلد ہی آپ کے علاقوں میں جنگی پیمانے پر صاف صفائی کروائی جائے  گی اور آپ کے تمام ہی مطالبے کو پورا کیا جائے گا. اس وفد میں امجد بسم اللہ، شیخ فیروز، انیس سر، شکیل ماسٹر، راجو بھائی گھگھری والے، ماجد اختر، سمیر احمد، فیروز احمد، مسعود علی، فیضان احمد، زاہد احمد وغیرہ موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages