مہاراشٹر : دلخراش سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ، آٹھ زخمی
مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ ضلع بیڑ میں بیڑ پرلی شاہراہ پر ایک ٹرک اور آٹو رکشا کے مابین ہونے والے زبردست تصادم میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔ آٹو رکشا سے ٹکر ہونے کے بعد ٹرک ایک ٹو وہیلر اور ایک فور وہیلر گاڑی سے ٹکرا گیا، اور سڑک کے کنارے تالاب میں گر گیا۔
پولیس کے مطابق یہ سڑک حادثہ اتوار کی رات ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جو آٹو رکشا سے تحصیل واڈوانی سے بیڑ جا رہے تھے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ آٹھ زخمیوں میں سے پانچ آٹو رکشا میں سوار تھے، دو دیگر فور وہیلر میں سوار تھے، اور دوسرا شخص ایک ٹو وہیلر پر سوار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بیڑ کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آفیسر نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت مدینہ پٹھان (30)، تبسم پٹھان (40)، ریحان پٹھان (10)، تمنا پٹھان (8) اور سارہ ستار پٹھان (40) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سب ضلع بیڑ کے شاہو نگر کے ساکن تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں