اسلامی تعلیمات سے نسل نو کو روشناس کراناہماری اولین ذمہ داری
پونے اصلاح معاشرہ کے پروگرام میں مفتی اسماعیل قاسمی کا اظہار خیال
پونے: جمعیۃ علماء پونے شہر کی اصلاح معاشرہ کے ذیل میں پچھلے ایک ہفتے سے مہم جاری ہے۔گذشتہ شب بروز سنیچر ۶/مارچ رات ۹/بجے اصلاح معاشرہ کا تیسرا آن لائن خطاب مدرسہ جامعۃ الصالحات کونڈوہ میں منعقد ہوا۔ جسمیں بطور مہمانِ مقرر مفتی محمد اسماعیل قاسمی خطیب وامام جامع مسجدسید نگر ہڑپسر نے شرکت کی۔
اس موقع پر آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی زندگی ایمان وعقیدہ اور اسلامی تشخص کے ساتھ گذارنی چاہئے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی نصرت وتائید حاصل کرنے ہے تو ہمیں معاشرہ کی فکر کرنا بے حد ضروری ہے۔انٹر نیٹ اور دیگر ذرائع سے جس تیزی سے مغربی ویورپی کلچر ملت اسلامیہ میں پروان چڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ سماج میں بد سے بدترین برائیاں جنم لے رہی ہیں۔ امت میں آج اسلامی تعلیمات کوعام کرنے کی ضروت ہے۔جس طرح وضو،غسل،نماز کے فرائض اور واجبات ہے اسی طرح شادی بیاہ،نکاح،میراث،والدین کے حقوق وغیرہ کی تعلیمات سے نسل نو کو روشناس کرانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
آج قوم میں شادی بیاہ کی غیر ضروری رسمیں،نشہ کی لت،گالی گلوج،شراب، سگریٹ،تمباکو،بے حیائی،بدتمیزی اوربڑوں کیبے ادبیجیسی چیزیں مستقل اصلاح کا موضوع ہے علماء کرام نے ان موضوعات پر مسجد کے منبر ومحراب سے قوم کی اصلاح کرنا چاہئے۔اگر اسلامی تعلیمات سے ملت اسلامیہ کے نوجوان بچے اور بچیوں کو روشناس نہیں کیا گیا تومغربی معاشرت کے بدترین نتائج قبول کرنے کیلئے ہمیں آمادہ ہونا چاہئے۔کیا ہم اس کو پسند کرتے ہیں کہ ہماری سوسائٹی میں وہی ہیجان انگیز اور شہوانی ماحول پیدا ہو؟بچے اور بچیوں میں بھی اسی طرح بے حیائی،بے عصمتی اور فواحش کی کثرت ہو؟خاندان اور گھروں کا نظام درہم برہم ہوجائے؟طلاق اور خلع کا زور ہو؟نوجوان مرد اور عورتیں آزاد اور غلط راہوں پر چل پڑیں؟نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نشہ کی لت کی وجہ سے اپنی بہترین عملی قوتوں اور اپنی صحتوں کو برباد کریں؟
اسی لئے ضروی ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ کی جمعیۃ علماء کی مہم کا حصہ بنیں اور اسلامی تعلیمات کوعام کرے۔ جہیز تو ایک بڑا مسئلہ ہے ہی لیکن میراث کے مسائل سے امت کو آگاہ کرنا ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہیں۔ آپ کے خطاب کے قبل جمعیۃ علماء پونے شہر کے صدر قاری ادریس انصاری نے جمعیۃ علماء کی زریں تاریخ مختصراً پیش کی اور ساتھ ہی اصلاح معاشرہ کے پروگرام کی غرض وغایت بیان کی۔
لائیو پروگرام ٹیلی کاسٹ کے وقت مفتی آفتاب عالم،حاجی فیاض الدین،محمد یوسف زکارتی،قاری شمشیر،حافظ سخاوت،ناصرشیخ موجود تھے۔پروگرام وقت کی پکار یوٹیوب چینل اور نیوز روزنامہ پر لائیو نشر ہوا۔سیکڑوں لوگوں نے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔حافظ شعیب انصاری سیکریٹری شعبہ نشر واشاعت جمعیۃ علماء پونے شہرنے شکریہ اداکیا اور مفتی اسماعیل کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں