پھر جہیز کی سولی پر قربان ہوئی ایک بیٹی
عائشہ کی اپنے والدین کے ساتھ ہوئی آخری بات : شوہر نے کہا کہ اگر مرنا ہوتو مرجاؤ اور مرنے کا ویڈیو بھیج دینا.
احمد آباد کی رہنے والی عائشہ نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک جذباتی ویڈیو بنائی ، جس میں وہ کنبے کو پیغام دے رہی ہے۔ عائشہ نے خودکشی سے قبل اپنے والدین کو بھی فون کیا تھا۔ والدین نے سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن عائشہ نے ایک نہ سنی۔ اس نے کہا کہ اب بہت ہوچکا ۔ اب نہیں جینا ، بچ گئی تو لے جانا ، مر گئی تو دفن کردینا ۔ عائشہ نے اپنے والدین کو یہ بھی بتایا تھا کہ شوہر کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
عائشہ کے والد لیاقت علی نے بتایا ، "بیٹی نے خودکشی کرنے سے قبل پر کال کیا تھا۔" انہوں نے بتایا کہ سابرمتی ندی کے پل پر کھڑی ہے اور مرنے جارہی ہے۔ ہم نے اسے سمجھانے کی پوری کوشش کی۔ یہاں تک کہ قرآن کی قسم کھائی ، لیکن عائشہ صرف روتی رہی اور کہا عارف مجھے لینے نہیں آرہا ہے۔ میں نے کچھ دن پہلے اسے فون کیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ تمہارے بناء مرجاؤں گی تو اس نے کہا کہ اگر مرنا ہے تو مرجاؤ اور مرنے کی ویڈیو بھیج دینا ۔ اسی بات سے عائشہ ٹوٹ گئی تھی ۔
عائشہ نے خودکشی سے پہلے بنائی گئی ویڈیو میں ، اس نے کہا ، 'ہیلو ، اسلام علیکم ، میرا نام عائشہ عارف خان ہے ... اور میں جو بھی کرنے جا رہی ہوں ، میری مرضی سے کرنے جارہی ہوں ۔ اس میں کسی کا دباؤ نہیں ہے ، اب بس کیا کہیں؟ یہ سمجھو کہ خدا کی عطا کردہ زندگی اتنی ہی تھی اور مجھے اتنی زندگی بہت سکون والی ملی ۔ اور ابو ، تم کب تک لڑو گے؟ کیس واپس لے لو۔ '
احمدآباد کے ساکن اور پیشے سے ٹیلر عائشہ کے والد لیاقت علی نے بتایا ، 'بیٹی کی شادی عارف خان کے ساتھ 2018 میں جالور (راجستھان) کے ساکن عارف خان سے کی تھی ، لیکن شادی کے بعد اسے جہیز کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ شادی کے کچھ مہینوں کے بعد ہی عارف عائشہ کو جہیز مطالبہ کرتے ہوئے چھوڑ کر چلا گیا۔ بعد میں ، وہ رشتہ داروں کے سمجھانے پر ساتھ تو لے گیا ، لیکن 2019 میں دوبارہ چھوڑ گیا۔ عارف اور اس کے اہل خانہ ڈیڑھ لاکھ روپے مانگ رہے تھے۔ کسی نہ کسی طرح رقم کا بندوبست کرکے انہیں ڈے بھی دیئے تھے ۔






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں