جبین بانو افضل خان مثالی معلمہ کے ایوارڈ سے سرفراز
کھام گاؤں (نامہ نگار ) رحمانیہ اردو ہائی اسکول ریسوڑ کی فعال و محنتی معلمہ جبین بانو افضل خان کو خادم امت و خادم دختران ناندیڑ نے تعلیمی سال 21_2020 کا مثالی معلمہ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ محترمہ کے ایوارڈ ملنے پر واشم ضلع کے اردو حلقوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔
معلوم رہے کہ ناندیڑ کی فعال سماجی تنظیم خادم امت و خادم دختران ہر سال ریاستی سطح پر بہترین تعلیمی کارکردگی پیش کرنے والے اساتذہ اکرام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے سرفراز کرتی ہے۔ امسال واشم ضلع سے ریسوڑ شہر کے رحمانیہ اردو ہائی اسکول کی فعال و سرگرم معلمہ جبین بانو کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازہ ہے۔ محترمہ کو یہ اعزاز نانڈیڑ میں منعقدہ ایک عظیم الشان جلسہ استقبال میں دیا گیا۔ اس ایوارڈ ملنے پر اسکول کے صدر مدرس ، تدرسی و غیر تدریسی عملہ و رشتہ داروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں