src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں پروفیسر عبدالجمید صدیقی کی روشن و منور خدمات کا عظیم الشان اعتراف و مجلہ کا اجراء اعظم کیمپس کے پی اے انعامدار سمیت ملک بھر جید مشاہیر مہمانان کی شمولیت یقینی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 فروری، 2021

مالیگاؤں میں پروفیسر عبدالجمید صدیقی کی روشن و منور خدمات کا عظیم الشان اعتراف و مجلہ کا اجراء اعظم کیمپس کے پی اے انعامدار سمیت ملک بھر جید مشاہیر مہمانان کی شمولیت یقینی

مالیگاؤں میں پروفیسر عبدالجمید صدیقی کی روشن و منور خدمات کا عظیم الشان اعتراف و مجلہ کا اجراء 

اعظم کیمپس کے پی اے انعامدار سمیت ملک بھر جید مشاہیر مہمانان کی شمولیت یقینی 

مالیگاؤں (نامہ نگار) ایک شخص جو سبکدوشی کے باوجود کسی جوان کی طرح سرگرم عمل رہا ہو چاہئے وہ درس و تدریس کی مخلصانہ ترسیل ہو یا   ICC کے ذریعے طالبان علم کے لئے درکار اسکالر شپ کی حصول یابی کا سنگین مسئلہ ہو یا پھر اعلی تعلیم یافتہ افراد کو مختلف النوع شعبوں سے آشنا کرتے ہوئے ان کی شخصیت کو نمایاں کرنے کا ادراک و شعور عطا کرنا ہو. مذکورہ تمام  شعبوں میں پروفسیر عبدالمجید مظہر صدیقی نے بے لوث طریقے سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں. موصوف پشہ  درس تدریس سے وابستہ رہتے ہوئے بے شمار طالبان علم کو تعلیم سے بہرہ ور کیا ہے. فن شاعری سے بھی انھیں خاصا شغف رہا ہے ساتھ ہی امام احمد رضا سے وابستگی نے ان کے نام کے ساتھ رضوی کا لاحقہ بھی چسپاں  کردیا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے سبھی شعبہ حیات کو اپنی روشن و منور خدمات سے فیض کیا ہے. موصوف کی ان ہی گراں قدر خدمات کے مد نظر چند اصحاب نے "اپنے اکابرین و اسلاف کی بے لوث خدمات کو یاد کرنا انھیں خراج تحسین پیش کرنا زندہ قوموں کی زندہ ہے  "کے مصداق موصوف کی خدمات کا مظہر "مظہر حیات "کے عنوان سے آج بروز اتوار 7 فروری صبح ساڑھے 10 بجے اے اے ہائی اسکول کیمپس قدوائی روڈ پر ایک عالیشان پروگرام ترتیب دیا گیا  ہے جس میں مقامی و بیرونی مہمان معظم  کو مدعو کرتے ہوئے مظہر حیات کو چار چاند لگانے کا مظہر بنانے کی کوشش کی گئی ہے خصوصاً اعظم کیمپس کے روح رواں پی اے انعامدار کی آمد ثابت کرتی ہے کہ عبدالجمید صدیقی کی خدمات کتنی عدیم المثال ہیں . مذکورہ تقریب میں موصوف کی خدمات بے پایاں پر مشتمل مجلہ "مظہر حیات "کی رونمائی بھی عمل میں آئے گی. اعتراف خدمات پر میحط اس پروگرام کے کنویر احمد ایوبی اور مجلہ  کی ترتیب و تزین میں سینئر بزرگ صحافی و مدیر "خیر اندیش" خیال انصاری کی مہینوں کی محنت ثاقہ شامل رہی ہے. مذکورہ تقریب میں موصوف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے استقبال کیا جانا سعید پرویز کا تحریر کردہ سپاس نامہ پیش کیا جانا اور مختلف افراد کے ذریعے تحریر کردہ مضامین کا مجموعہ مظہر حیات کا اجراء اپنی مثال آپ ثابت ہوگا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages