src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بہار : نابالغ بچی کے ساتھ حیوانوں نے کی 'ہاتھرس' جیسی درندگی ، اجتماعی عصمت دری کے بعد مٹی کا تیل اور نمک ڈال کر لاش کو جلادیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 فروری، 2021

بہار : نابالغ بچی کے ساتھ حیوانوں نے کی 'ہاتھرس' جیسی درندگی ، اجتماعی عصمت دری کے بعد مٹی کا تیل اور نمک ڈال کر لاش کو جلادیا

بہار : نابالغ بچی کے ساتھ حیوانوں نے  کی 'ہاتھرس' جیسی درندگی  ، 

اجتماعی عصمت دری کے بعد مٹی کا تیل اور نمک ڈال کر  لاش کو جلادیا


 بہار کے موتی ہاری سے ایک تکلیف دہ واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک  نابالغ بچی کی نہ صرف اجتماعی عصمت دری کی گئی بلکہ اس کی نعش کو بھی درندوں نے بے دردی کے ساتھ جلادیا ۔  یہ بہار کے موتی ہاری کا واقعہ ہے جہاں نابالغ بچی کے ساتھ  حیوانیت کی گئی۔

 بتایا جارہا ہے کہ اس شرمناک واردات کے بعد بھی ملزمان کی  درندگی عروج پر تھی اور انہوں نے مٹی کا تیل اور نمک ڈال کر بچی کی نعش کو جلا دیا ، اس واردات کے منظر عام پر  آنے کے بعد لوگوں میں    سخت  غم و غصہ پایا جارہا ہیں۔

 متوفی اور اس کے اہل خانہ نیپال کے رہائشی تھے اور وہ اپنی بچی کے ساتھ اس تکلیف دہ واقعے کی شکایت کے لئے  در در  بھٹکتے رہیں لیکن کچھ نہیں ہوا لیکن اب انتظامیہ نے اس واقعے کی معلومات لی ، جبکہ آر جے ڈی نے اسے بہار کا 'ہاتھرس کانڈ' کہا ہے جسے تیجشوی یادو نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ - کیسے آڈیو میں پولیس افسران ، مجرموں کو  لاش جلانے کے طریقے بتارہے ہیں -

 جب متاثرہ کے اہل خانہ نے تھانہ میں شکایت درج کروانا چاہیں تو مقامی پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور رپورٹ لکھنے میں ٹال مٹول کرتے رہے ، جب کہ متاثرہ کے والد کی اپیل کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ، جس نے موتی ہاری ایس پی نوین چندر جھا نے غور و فکر کے بعد لاپرواہی کے الزام میں تھانے انچارج کو معطل کردیا اور کیس کی چھان بین شروع کروادی ہے۔

اس  نابالغ بچی  سے جنسی زیادتی ، قتل اور جلانے کا معاملہ تقریبا 15 دن پہلے بتایا جارہا ہے ، متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے مطابق 21 جنوری کو جب بچی گھر میں اکیلی تھی تو اسے قید کردیا گیا تھا۔  اس معاملے پر ، حزب اختلاف کی جماعت نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ہاتھرس واقعہ جیسا ہی ہے ، حکومت امن و امان کے معاملے میں ناکام ہوچکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages