ٹورینٹ پاور لمیٹڈ کمپنی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایم این ایس کے 7 کارکنان کو پولیس نے کیا گرفتار۔
بھیونڈی : بھیونڈی شہر و دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور بل وصول کرنے والی فرنچائزی ٹورینٹ پاور لمیٹڈ کمپنی کے انجور پھاٹا اور چاوندرا پر واقع کسٹمر کیئر سینٹر پر گزشتہ دنوں ایم این ایس کارکنوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اضافی بجلی کے بل کو لے کر دفاتر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو تقریباً 4 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے کسٹمر کیئر سینٹر میں تعینات سیکیوریٹی عملہ نے نارپولی پولیس اسٹیشن اور شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ جس کی شکایت پر بھیونڈی پولیس نے تقریباً 10 سے 12 کارکنان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔
اسی طرح نارپولی پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کی تحقیقات کے بعد ارون گوہانے ، لکھن پاٹل ، بیج ناتھ پوار ، سمادھان گوہانے ، اومکار لوانڈے ، سچن کامبلے ، اس طرح کل 6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اسی طرح شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کی تحقیقات کے بعد دتا رمیش ٹولے نامی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ تمام گرفتار ملزمان کو پولیس نے بھیونڈی کی عدالت میں پیش کیا جنہیں عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں