src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی ‏میونسپل ‏کارپوریشن ‏کا ‏ملازم ‏رشوت ‏لیتے ‏ہوئے ‏رنگے ‏ہاتھوں ‏گرفتار ‏. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 11 جنوری، 2021

بھیونڈی ‏میونسپل ‏کارپوریشن ‏کا ‏ملازم ‏رشوت ‏لیتے ‏ہوئے ‏رنگے ‏ہاتھوں ‏گرفتار ‏.

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے کلرک کو   24 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے  تھانہ اینٹی کرپشن بیورو نے کیا رنگے ہاتھوں گرفتار ۔


 بھیونڈی :  بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ سمیتی نمبر 5 میں  ہاؤس ٹیکس محکمہ کے کلرک کو 24 ہزار روپے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا واقعہ پیر کے روز دوپہر کے وقت پیش آیا ہے۔  مذکورہ کاروائی سے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ میں سراسیمگی طاری ہوگئی ہے۔

 پولیس کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق  مہیندر موہیتے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ سمیتی نمبر 5 میں صفائی ملازم کے طور پر تعینات ہے جو محکمہ ٹیکس وصولی میں اضافی  کلرک کے طور پر ملازم تھا۔ اسی پربھاگ کے تحت رہائش پذیر اشفاق شیخ نامی شخص  نوٹری دستاویز کی بنیاد پر خریدے گئے جھونپڑے کو اپنے نام پر کرنے کے لئے پربھاگ سمیتی کے دفتر میں پہنچے جہاں اس کام کے لئے موہیتے نے 24 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ مذکورہ تناظر میں اشفاق شیخ نے تھانہ اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کرکے معاملے سے آگاہ کیا تھا۔ جسے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پیر کے روز اینٹی کرپشن بیورو نے میونسپل پربھاگ سمیتی نمبر 4 واقع  جال بچھا کر  محکمہ کے دفتر میں موہیتے کو رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ کارروائی کے بعد پربھاگ سمیتی نمبر 5 میں موجود تمام افسران اور ملازمین کو دفتر سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ اور مذکورہ کارروائی میں گرفتار کئے گئے ملازم موہیتے سے اس رشوت کی رقم کے لین دین میں کون کون ملوث ہیں اس معاملے میں اور کون شامل ہے اس کی تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہے جس پر بھیونڈی کی عوام کی توجہ مرکوز ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages