src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> فرقہ پرستی، بدعنوانی کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سرگرم لیڈران کا والہانہ استقبال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 9 جنوری، 2021

فرقہ پرستی، بدعنوانی کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سرگرم لیڈران کا والہانہ استقبال

فرقہ پرستی، بدعنوانی کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سرگرم لیڈران کا والہانہ استقبال



مالیگاؤں شہر میں موقع موقع سے فرقہ پرست طاقت سر اُبھارتی ہے اور طاقت کے زور پر فرقہ پرستی کرتی ہے پھر چاہے وہ تلواڑہ سے پانی کی فرقہ پرستی ہو، عیدگاہ گراؤنڈ سے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے سے روک لگانے کی فرقہ پرستی ہو یا کسی بھی درجے کی فرقہ پرستی ہو شہر میں فرقہ پرستی کے خلاف جنتادل لیڈران شان ہند نہال احمد صاحبہ اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب شدت سے لڑتے ہیں پھر چاہے تلواڑہ کے پانی کی لڑائی ہو، کرکٹ کے سوال پر نوجوانوں کو فرقہ پرستی کی بھینٹ نہ چڑھنے دینا یا پھر کارپوریشن کی مہا سبھا میٹنگ (کارپوریشن عمارت میں) سات شہیدوں کو حکمت عملی سے خراج عقیدت پیش کرنا. اسی طرح نظریاتی مخالفین یہ ڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ 30، 35 سالوں میں شہر میں کوئی تعمیری کام نہیں ہوا تو اس طرح کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں کہ شہر میں تعمیراتی کاموں کا فقدان ہے. عوامی مسائل کے حل کیلئے، فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے آج عوام کی رہنمائی، نمائندگی کوئی کر رہا ہے تو وہ ہے اپوزیشن لیڈر *شان ہند نہال احمد صاحبہ* اور جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری و متحدہ محاذ رابطہ کار ساتھی مستقیم ڈگنیٹی. جیسے کہ کرونا مہاماری میں شہریان کی خدمات، راشن دکانوں سے عوام کو وقت پر راشن دلانے میں نمائندگی، بیوہ، بزرگوں کے وظیفہ کیلئے نمائندگی، رات کے کرفیو سے پریشان شہریان و چھوٹا کروبار کرنے والوں کیلئے نمائندگی، مالدہ کالونی میں گندگی کے بیچ زندگی گذار رہے لوگوں کیلئے نمائندگی ہو یا پھر شہر میں ہو رہی بدعنوانی کیخلاف طاقت سے بولنا، لڑنا، شان ہند میڈم اور مستقیم ڈگنٹی صاحب مالیگاؤں کارپوریشن مہا سبھا حال سے لے کر دیگر آفس و روڈ تک اور ضرورت پڑنے پر ممبئی ہائی کورٹ یا منترالیہ تک عوامی مسائل کے حل کیلئے بیباکی سے لڑتے، بولتے اور مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی سے کام لیتے ہیں. اِن ہی سب خصوصیات سے متاثر ہو کر نوجوانان گولڈن نگر، رضا پورہ و ملن اسٹار سوسائٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر  شان ہند نہال احمد صاحبہ اور بدعنوانی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ آرائی کرنے والے بیباک لیڈر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب  کا آج بروز جمعہ 8 جنوری کو رضاپورہ، ملن اسٹار سوسائٹی کے پاس والہانہ استقبال کیا گیا اور ان بیباک عوامی لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوانان گولڈن نگر، رضا پورہ نے یہ اُمید جتائے کہ آئندہ بھی شہر میں فرقہ پرستی کے سر کو اُٹھنے سے پہلے کچل دیں اور مزید شہری مسائل کے حل نیز تعمیراتی کام کیلئے سرگرمیاں جاری رکھے.
مذکورہ باوقار با مقصد پروگرام میں انور چندو صاحب، عارف سلوٹی صاحب، انیس ساںٔیکل والے، حاجی امتیاز مکھن صاحب، سید بشیر سید چاند صاحب، انصار ماسٹر صاحب، نہال شیدائی صاحب، عباس مینیجر صاحب
شکیل صررصاحب، انیس احمد انسے صاحب، ایوب استاد صاحب، گڈون حلوائی، انیس بھائی بیکری والے، ساجد احمد صاحب، پیر محمد ماما، مختار تارم، عبدالمالک حلوائی، الطاف حسین صاحب، آفتاب عالم، ارشاد عالم، شاہد اختر، رضوان احمد، عرفان احمد، ابوذر انصاری، وغیرہ بڑی تعداد میں شریک تھے.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages