src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں دلخراش سڑک حادثے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک , دوسرا شدید زخمی ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 9 جنوری، 2021

مالیگاؤں دلخراش سڑک حادثے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک , دوسرا شدید زخمی ‏

مالیگاؤں دلخراش سڑک حادثے  میں سترہ سالہ نوجوان  ہلاک , دوسرا شدید زخمی 
 

     


مالیگاؤں : کل رات ساڑھے 10 بجے  یہاں کی نیشنل ہائے نمبر 3 پر واقع ہوٹل مڈ ڈے کے سامنے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں جواں سال   زاہد احمد اعجاز احمد مومن ( 17 سال )ساکن   احمد پورہ جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوا ہے.  یہ نوجوان ٹوئیٹر موٹر سائیکل کے ذریعے  اپنے دوستوں کے ساتھ سیر  و تفریح کرنے نکلا تھا لیکن مقابل سمت سے آرہی  ایک تیز رفتار  گاڑی سے اس کی زبردست ٹکر ہوئی جس میں اس کی موت واقع ہوگئی اور اس کا ساتھی  زخمی ہو گیا جسے بغرض علاج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. بتایا جاتا ہے کہ جواں سال زاہد احمد پانچ پارے کا حافظ تھا اور اہل خانہ کی کفالت کے لئے پاور لوم پر مزدوری کرتا تھا.  رات ساڑھے گیارہ بجے اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش اہل خانہ کے حوالے کی گئی .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages