src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> زیرزمین ڈرینیج لائن سینٹر کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہونے والی معصوم بچی کے معاملے کے ذمہ دار سب ٹھیکیدار کے خلاف معاملہ درج - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 6 جنوری، 2021

زیرزمین ڈرینیج لائن سینٹر کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہونے والی معصوم بچی کے معاملے کے ذمہ دار سب ٹھیکیدار کے خلاف معاملہ درج

زیرزمین ڈرینیج لائن سینٹر کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہونے والی معصوم بچی کے معاملے کے ذمہ دار سب ٹھیکیدار کے خلاف معاملہ درج۔



 بھیونڈی:  بھیونڈی شہر کے کونڈاجی واڑی چوہان کالونی علاقے میں واقع ایگل انفراسٹرکچر ٹھیکیدار کمپنی کے ذریعہ ڈرینیج لائن پروجیکٹ کے تحت سینٹر تعمیر کیا جارہا ہے۔ اسی گڑھے میں گزشتہ 1 جنوری کو ایک 3 سالہ غوثیہ عارف شیخ نامی معصوم بچی کے اسی گڑھے میں ڈوبنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے کا حادثہ پیش ہونے کے بعد شانتی نگر پولیس نے  ایگل انفراسٹرکچر کمپنی کے ذریعے مذکورہ کام کا ٹھیکہ دئیے گئے سب ٹھیکیدار  ذیشان ایاز مومن رہائش پذیر بنگالپورہ کے خلاف سیکیورٹی سسٹم میں عدم توجہی کے نتیجے میں  معصوم بچی کی موت ہونے کا ذمہ دار مانتے ہوئے اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ اسی طرح ایگل انفراسٹرکچر کی زیر زمین گٹر اسکیم کا کام شروعات سے ہی سست روی سے ہورہا ہے اسی وجہ سے متعلقہ ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف شکایت کی جارہی ہے۔ جسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے سب ٹھیکیدار پر کارروائی کی جارہی ہے اس تعلق سے شہریوں کے ذریعے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages