src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پمپنگ اسٹیشن کے گڑھے میں گرنے سے جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین کو رکن اسمبلی رئیس شیخ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا اور زخمی کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 6 جنوری، 2021

پمپنگ اسٹیشن کے گڑھے میں گرنے سے جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین کو رکن اسمبلی رئیس شیخ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا اور زخمی کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

پمپنگ اسٹیشن کے گڑھے میں گرنے سے جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین کو رکن اسمبلی رئیس شیخ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا اور زخمی کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔


بھیونڈی :   بھیونڈی کے گلزار نگر کونڈا جی واڑی کے درمیان واقع سروے نمبر 104 اور ریزرویشن نمبر 127 پر جاری پمپنگ اسٹیشن کے گڑھے میں یکم جنوری کو دو بچے گر گئے تھے جس میں غوثیہ نام کی چار سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی تھی اور ریحان نام کے بچہ کو بچا لیا گیا تھا ۔

رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ نے اسی روز کہا تھا کہ میں کھڈا کھودنے والی ایگل کمپنی سے متوفیہ کو تعاون دلاؤں گا چنانچہ آج رئیس قاسم شیخ کی کوششوں سے جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین کو پانچ لاکھ روپئے اور زخمی ہونے والے لڑکے کو ایک لاکھ روپئے دئے گئے۔ رئیس شیخ نے اپنے ہاتھوں سے متاثرین کو چیک پیش کیا۔اس موقع پر رئیس قاسم شیخ نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کے ساتھ انہیں اور بہتر تعلیم دلائیں اور اچھی تربیت  دیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس موقع پر مقامی کارپوریٹر ڈاکٹر زبیر انصاری ، ریاض شیخ ، فرخ اعظمی ، جاوید انصاری ، زبیر شیخ ، صغیر خان ، آصف شیخ ، عالمگیر خان ، وغیرہ موجود تھے۔ متاثرین کے والدین نے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ کے تئیں شکریہ ادا کیا اور صحیح جگہ رقم خرچ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages