src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کارپوریشن کے شہر سکریٹری پنکج سونونے 3ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 6 جنوری، 2021

مالیگاؤں کارپوریشن کے شہر سکریٹری پنکج سونونے 3ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ‏

مالیگاؤں کارپوریشن کے شہر سکریٹری پنکج سونونے 3ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار 



مالیگاؤں :  میونسپل کارپوریشن کا عملہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی انجام دہی میں مسلسل لاپرواہی برت رہا ہے. جنم و اموات کے داخلے حاصل کرنے کے لئے دور دراز کے افراد  مہینوں چکر لگاتے ہیں  لیکن ان کا کام نہیں کیا جاتا. میونسپل عملہ کی لاپرواہی اور بےحسی کا یہ عالم ہے کہ ایک معمولی سا چپراسی بھی نہ تو کمشنر کی گرفت میں ہے نہ ہی میئر اور عوامی نمائندگان کی.برسوں پہلے عوامی سہولیات کے مدنظر شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے چار پربھاگوں کی تشکیل کی گئی تھی. ان چاروں پربھاگوں کو "منی کارپوریشن "کا نام دیتے ہوئے عوامی سہولیات کے لئے ازحد ضروری قرار دیا گیا تھا لیکن ان پربھاگوں سے ہمیشہ ہی رشوت ستانی کے معاملات کی گونج بھی سنائی دیتی رہی ہے. فلاح عامہ کے کاموں کی بروقت ادائیگی تو ہوتی نہیں ہے لیکن معمولی کاموں کے لئے بھی شہریان سے رشوت کا مطالبہ کیا جِاتا ہے ایسی ہی رشوت ستانی کا ایک معاملہ شبیر نگر نانڈیڑی  اسکول میں موجود پربھاگ نمبر4  کے ذمہ دار و شہر سکریٹری پنکج سونوے  کی ناسک اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے گرفتاری سے منظر عام پر آیا. تفصیل کے مطابق رونق اباد کے ساکن فہیم جاگیردار نے میڈیکل اسٹور کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے درخواست دی تھی لیکن مہینوں ٹالنے کے بعد پربھاگ نمبر4 کے میونسیل آفیسر پنکج سونوے نے اجازت نامہ دینے کے لئے 10 ہزار روپیے رشوت طلب کی. عریضہ گزار فہیم جاگیردار نے ناسک اینٹی کرپشن بیورو میں اپنی شکایت کا اندراج کروایا.10ہزار  روپیوں میں سے پہلی قسط کے طور پر تین ہزار روپیہ وصول کرتے ہوئے ناسک اینٹی کرپشن بیورو چیف برداللہ نائیک اور ان کے معاونین نے خاطی آفسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا. انٹی کرپشن بیورو نے پنکج سونوے کو گرفتار کرنے کے بعد قلعہ پولیس اسٹیشن میں رشوت ستانی معاملے کی شکایت کا اندارج کیا گیا ہے. تین ہزار روپیے رشوت طلب کرنے کا یہ معاملہ پربھاگ نمبر4 کے علاوہ شہر میں بھی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے .  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages