src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> واٹس ایپ" گھٹنے ٹیکنے پر ہوا مجبور "واٹس ایپ” نے شدید عوامی ردعمل کے بعد فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ اقدام تین ماہ کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 17 جنوری، 2021

واٹس ایپ" گھٹنے ٹیکنے پر ہوا مجبور "واٹس ایپ” نے شدید عوامی ردعمل کے بعد فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ اقدام تین ماہ کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔

"واٹس اپ" گھٹنے ٹیکنے پر ہوا مجبور 


"واٹس اپ” نے شدید عوامی ردعمل کے بعد فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ اقدام تین ماہ کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔

















 واٹس اپ نے اپنی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کے متعلق  اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹاشیئرنگ پالیسی میں تبدیلی تین ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی ہے۔

واٹس اپ نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے رابطہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ۔ ہم واٹس اپ صارفین سے براہِ راست رابطہ کرکے ’غلط فہمی‘ کا ازالہ کریں گے۔ آٹھ فروری کو کسی کے بھی اکاؤنٹ ختم یا معطل نہیں کئے جائیں گے، مئی میں ہم اپنے کاروباری منصوبے کو دوبارہ پیش کریں گے، صارفین کو ہماری شرائط جاننے اور جائزہ لینے کا مناسب وقت مل جائے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ واٹس اپ کو حالیہ دنوں صارفین کی جانب سے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، کیونکہ انتظامیہ نے واضح کیا تھا کہ جو صارف اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا وہ آٹھ فروری کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہوجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages