کالہیر میں گھر میں گھس کر خاتون پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کرنے میں پولیس کو ملی کامیابی۔
بھیونڈی: کالہیر واقع گذشتہ 12 جنوری کو دن دہاڑے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو شدید طور پر زخمی کردیا گیا تھا۔ اس واقعے میں بھیونڈی کرائم برانچ کے پاس ملزم کے بارے میں کوئی معلومات اور ثبوت نہ ہونے کے باوجود بڑی مستعدی سے تفتیش کرکے مدھیہ پردیش کے دھار ضلع سے دونوں ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مذکورہ دونوں ملزم سریندر پرتاپ سنگھ بھاٹی (24) سال اور مان سنگھ عرف بنٹی سدن چوہان (20) سال ہیں۔
غور طلب ہے کہ کالہیر واقع جئے ماں درگا اپارٹمنٹ نامی عمارت میں رہائش پذیر جئے شری شیو رام دیڑے جو گھر میں تنہا تھی اسی وقت دونوں نامعلوم حملہ آور دن دہاڑے گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ بحث کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی جس میں ایک گولی خاتون کے سر میں لگی تھی جس کی وجہ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی۔ اسے علاج کے لئے تھانہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں خاتون زیر علاج ہے ۔ مذکورہ سنگین واقعہ کی تحقیقات نارپولی پولیس سمیت بھیونڈی کرائم برانچ کررہی تھی۔ دریں اثناء کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر اشوک ہونمانے کو اطلاع موصول ہوئی جس کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کو مدھیہ پردیش روانہ کر دیا تھا جہاں سے ملزمان کو جال بچھا کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزمان کو گاؤں میں ایک خاتون نے بلیک میل کرکے پیسہ کمانے کی صلاح دی تھی۔ اسی طریقے سے جرم کرکے پیسہ کمانے کے مقصد سے انہوں نے ٹرانسپورٹ کے کاروباری زخمی خاتون کے شوہر سے شناسائی بڑھائی اور جان پہچان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی بیوی کے موبائل نمبر پر رابطہ قائم کرکے کوئی ثبوت نہ ہوتے ہوئے بھی اسے کہا کہ تمہاری کچھ خفیہ فوٹوگراف میرے پاس ہے اگر تم چاہتی ہو کہ وہ فوٹوگراف ہم کسی کو نہیں دکھائیں تو 50 ہزار روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے بلیک میل کررہے تھے۔ اسی مقصد سے زخمی خاتون کے ذریعے سے رقم حاصل کرنے کے لئے وہ اس کے گھر آکر اسے دھمکی دے رہے تھے لیکن خاتون نے رقم دینے سے انکار کردیا تھا اسی لئے ملزم نے خاتون سے بحث کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی اس طرح کے جرم کا اعتراف ملزمان نے کرلیا ہے۔ مذکورہ فائرنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔ ان دونوں ملزمان پر مدھیہ پردیش میں اس سے پہلے بھی کئی معاملے درج ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے اس طرح کی جانکاری بھیونڈی کرائم برانچ کے سینیئر پولیس انسپکٹر اشوک ہونمانے نے دی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں