src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ‎محبت کا جھانسہ دے کر گجرات سے نابالغ لڑکی کا اغواء کرنے والے کو پولیس نے کیا گرفتار، ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 12 جنوری، 2021

‎محبت کا جھانسہ دے کر گجرات سے نابالغ لڑکی کا اغواء کرنے والے کو پولیس نے کیا گرفتار، ‏

محبت کا جھانسہ دے کر گجرات سے نابالغ لڑکی کا اغواء کرنے والے کو پولیس نے کیا گرفتار، 

 



 بھیونڈی : ریاست گجرات کے بھڑوچ شہر سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ ملزم کے ذریعے نابالغ لڑکی کو محبت کا جھانسہ دے کرو بہلا پھسلا کر اغواء کرنے کا معاملہ پیش آیا تھا۔ یہ ملزم متاثرہ لڑکی کے ساتھ  بھیونڈی تعلقہ کے ٹھاکر پاڑا ، رانجنولی واقع رہائش پذیر ہے اس طرح کی معلومات  کون گاؤں پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر  جیون شیرخانے کو باوثوق ذرائع سے موصول ہوتے ہی انہوں نے مذکورہ مقام پر پولیس کی ٹیم کے ساتھ جال بچھا کر منصوبہ بند طریقے سے  چھاپہ مارکر  ملزم کو حراست میں لیا اور اسے گجرات پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس کے ذریعے موصولہ  معلومات  کے مطابق  کمار منڈل (23) جس کا آبائی گاؤں بہار کے رہائشی کے طور پر تصدیق ہوئی ہے۔ اغواء کنندہ کمار منڈل جو گجرات کے انکلیشور  بھڑوچ شہر میں جی آئی ڈی سی میں مزدور کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ اسی دوران ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی سے جان پہچان کرکے اس نے لڑکی کو محبت کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنسا لیا۔ اور اس کے بعد  دسمبر 2019 میں اس کا اغواء کرکے اسے اپنے ساتھ لے کر بھیونڈی تعلقہ کے ٹھاکر پاڑا رانجنولی واقع ایک مکان کرائے پر لے کر رہ رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی  متاثرہ لڑکی کے اغواء کا معاملہ گجرات ریاست کے  انکلیشور بھڑوچ واقع جی آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں متاثرہ کے اہل خانہ نے درج کرایا تھا۔  اور یہ اسی وقت سے بھیونڈی کون گاؤں پولیس اسٹیشن کے تحت رہتا تھا ادھر دوسری جانب خفیہ ذرائع سے موصولہ اطلاعات  کے ذریعے پولیس سب انسپکٹر جیون شیر خانے کو متاثرہ لڑکی کی اطلاع موصول ہوتے ہی انہوں نے مذکورہ معاملے کے تعلق سے  سینیئر پولیس انسپکٹر  گنپت راؤ پنگلے کو  آگاہ کیا۔  سینیئر پولیس انسپکٹر کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر ڈی ایس نانگرے ، پولیس حوالدار راجیندر دھمال ، لیڈیز کانسٹیبل سویتا ناگپورے ، نیلم ساتوی ، پولیس کانسٹیبل بھاگوت دہی پھلے ، پر مبنی پولیس کی ٹیم نے متاثرہ لڑکی کو ٹھاکر پاڑا رانجنولی واقع سے حراست میں لے کر اسے پولیس اسٹیشن لاکر  سختی سے پوچھ تاچھ کی تو ملزم انل کمار نے محبت کا جھانسہ دے کر زبردستی اپنے ساتھ لے کر آیا ہے اس طرح کا اعتراف کیا۔
جس پر پولیس کی ٹیم نے بھڑوچ گجرات واقع تحقیقات کی تو وہاں درج معاملے کے مطابق  جی  آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں  16 دسمبر 2019 کو آئی پی سی کی دفعہ 363 ، 336  سمیت  پوکسو ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت معاملہ کے اندراج کی تصدیق ہوئی  اور اسی وقت سے گجرات پولیس متاثرہ لڑکی کی تلاش کر رہی تھی۔



 مذکورہ متاثرہ لڑکی کو اغواء کرنے والے انل کمار منڈل کو مزید کاروائی کرنے کے لئے کون گاؤں پولیس اسٹیشن نے گجرات پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اس طرح کا سنسنی خیز معاملہ جو نابالغ متاثرہ لڑکی کو محبت کا جھانسہ دے کر اور اسے بہلا پھسلا کر ملزم کے ذریعے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی  تفصیلات  پولیس کو دی ہے۔ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات گجرات پولیس کے ذریعے کی جائے گی اس طرح کی معلومات  تفتیشی افسر نے دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages