src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> برڈ فلو کے خوف سے مالیگاؤں میں چکن کے دام میں زبردست گراوٹ, ناسک ضلع میں برڈ فلو کا ایک بھی معاملہ نہیں ضلع کلکٹر ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 12 جنوری، 2021

برڈ فلو کے خوف سے مالیگاؤں میں چکن کے دام میں زبردست گراوٹ, ناسک ضلع میں برڈ فلو کا ایک بھی معاملہ نہیں ضلع کلکٹر ‏

برڈ فلو کے خوف سے مالیگاؤں میں چکن کے دام میں زبردست گراوٹ, 

 ناسک ضلع میں برڈ فلو کا ایک بھی معاملہ نہیں  ضلع کلکٹر 


مالیگاؤں :  کوویڈ 19 نے اپنے پھیلاؤ سے ساری دنیا کے معاشرتی و تجارتی مسائل کو زیر و زبر کرکے رکھ دیا تھا. ہر شعبہ حیات اس خطرناک بیماری کے چکرویو میں پھنس کر بےبسی کا تماشائی بن کر رہ گیا تھا. دنیا ابھی اس خطرناک بیماری سے دامن چھڑانے کے قریب تھی کہ برڈ فلو نامی خطرناک بیماری نے ایسی زور دار دستک دی کہ دنیا ایک بار پھر ڈر اور خوف کے عالم میں تباہی کے دہانوں تک پہنچ گئی ہے. طبی ماہرین کاکہناہےکہ یہ خطرناک بیماری پرندوں اور خاص طور پر مرغے, مرغیوں کے ذریعے پھیلنے کا سبب بنتی ہیں. ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں بے شمار پرندوں کی موت واقع ہونے پر مردہ پرندوں کی لیبارٹری میں جانچ کی گئی تو  برڈ فلو نامی بیماری کا انکشاف کیا گیا. بیماری کے پھیلنے کی خبر عام ہوتے ہی ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اعلان کیا ہے کہ ضلع ناسک میں نہ تو پرندوں کی موت ہوئی ہے نہ ہی برڈفلو کا کوئی شکار سامنے آیا ہے. ضلع کلکٹر نے روز بروز پھیلتی ہوئی افواہوں پر توجہ نہ دینے کی گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولٹری فارم مالکان فارم میں موجود پرندوں کی معلومات دینے سے انکار کررہے ہیں نیز انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مرنے والے پرندوں کو دو فٹ گہرے گڑھے میں دفن کرتے ہوئے پولٹری فارم  کے مالی نقصانات کی تلافی بھی کی جائے گی ایسے نامساعد حالات میں ریاستی وزیر اعلی نے بھی میٹنگ لیتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کیں ہیں. برڈ فلو کی خبریں عام ہوتے ہی ضلع ناسک کے مالیگاؤں شہر میں چکن فروشوں کی دکان پر سناٹا پھیلا ہوا ہے. چکن فروشوں پر آئی ہوئی اس مصیبت کے تدارک کے لئے کیا فیصلہ کیا جائے گا پولٹری فارم مالکان عجیب صورتحال سے دوچار ہیں لیکن یہ طے ہے کہ افواہوں کا بازار گرم ہونے کی وجہ سے چکن کے دام انتہائی گراوٹ کا شکار ہو کر غریبوں کی دسترس میں آ گئے ہیں. مہاراشٹر کے پربھنی میں ہزارہا مرغوں کی موت برڈ فلو سے ہونے کی تصدیق کے بعد اب تک مہاراشٹر کے سات اضلاع ممبئی, تھانہ, پربھنی, بیڑ اور داپولی میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے. پربھنی میں اس بیماری سے مرغوں کے علاوہ دیگر ہزاروں  پرندوں کی موت ہوئی ہے. بتایا جاتا ہے کہ حالیہ موسم میں دور دراز کے پرندے طویل پرواز کے بعد کچھ ایسے علاقوں میں آتے ہیں جہاں انھیں دانہ پانی با آسانی دستیاب ہو جاتا ہے. یہ پرندے سرد علاقوں سے ہر سال موسم سرما کے دوران ہجرت کرتے ہوئے گرم علاقوں میں اڑتے ہوئے آتے ہیں اور پھر جب ان کے علاقوں کے موسم ان کے لئے خوشگوار اور موزوں ہونے لگتے ہیں تو واپس لوٹ جاتے ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages