src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں چوروں کی دیدہ دلیری سے پولیس حیران عوام پریشان, 8 دنوں میں 20 سے موٹر سائیکلیں غائب ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 2 جنوری، 2021

مالیگاؤں میں چوروں کی دیدہ دلیری سے پولیس حیران عوام پریشان, 8 دنوں میں 20 سے موٹر سائیکلیں غائب ‏

مالیگاؤں میں چوروں کی دیدہ دلیری سے پولیس حیران عوام پریشان, 8 دنوں میں 20 سے موٹر سائیکلیں غائب 




مالیگاؤں : مالیگاؤں میں غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے ضلعی سطح پر کی جانے والی تمام تر کوششیں بری طرح ناکام ثابت ہوتی نظر رہی ہیں , جب چوروں نے کمال ہوشیاری سے گزشتہ 8 دنوں کے دوران 20 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کر لی. چوروں کی اس دیدہ دلیری کے خلاف پولیس محمکہ حیرانی میں مبتلا ہو کر رہ گیا ہے. مقامی پولیس انتظامیہ ان چوروں کے خلاف مجبور و بےبس دکھائی دیتا ہے. سنسان علاقوں سے موٹر سائیکلوں کی چوری تو عام بات تھی لیکن عوامی بھیڑ بھاڑ کے مقامات سے بھی موٹر سائیکلوں کی چوری ثابت کرتی ہے کہ حالیہ دنوں چوروں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں. 
گزشتہ 8 دنوں میں شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں 20 سے زائد موٹر سائیکل چوری ہونے کی شکایت درج ہوئی ہے. شہر کے مہیش نگر علاقہ سے شیخ رشید شیخ چاند نے ایم ایچ 14اے این 4913 نمبر کی موٹر سائیکل چوری ہو جانے کی شکایت سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے. آزاد چوک کے ساکن خلیل احمد نے موٹر سائیکل نمبر ایم ایچ 14اے ڈی 8728 مقامی کورٹ کے احاطے سے چوری ہونے کی شکایت درج کرائی ہے. چوروں کے بڑھتے ہوئے عزائم نے موٹر سائیکل کے علاوہ آگرہ روڈ فاران ہاسپٹل کے سامنے سے ایک لاکھ 25 ہزار مالیت کا چوٹا ہاتھی نامی ٹیمپو ایم ایچ 04 ایف جی 6521 کی چوری ہو جانے کی رپورٹ امجد یوسف میاں نے پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے. نئے سال کی آمد کے تناظر میں 8 دنوں کے درمیانی عرصہ میں بیس سے زائد موٹر سائیکلوں کی چوری محمکہ پولیس کی فعالیت پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے تو شہریان کے لئے بھی پریشانیوں کا سبب رہی ہے. اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بیشتر افراد اپنی سائیکلیں چوری ہو جانے پر خاموش رہ جاتے ہیں یا پھر شوشل میڈیا پر چوری شدہ گاڑی کی تصویر دے کر چند دنوں تک تلاش میں رہتے ہیں پھر اپنے مالی خسارے کو برداشت کرتے ہوئے دل مسوس کر رہ جاتے ہیں. گئے سال کے طویل ترین دورانیہ میں کئی مال ٹرک بھی شہر سے چوری ہوئی ہیں اور تاہنوز چور پولیس کی دسترس سے دور ہیں. شہر کے مختلف علاقوں میں نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی چوروں کی اس ہاتھ صفائی کے فوٹیچ عیاں کردیتے ہیں لیکن یہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی گلی محلوں سے سائیکل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قدغن لگانے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages