بھیونڈی میں ٹریفک پولیس نے شراب پی کر گاڑی چلانے والے 325 لوگوں کے خلاف کی کارروائی۔
بھیونڈی: نئے سال کا پیغام دینے و نئے سال کا خیرمقدم کرنے کے لئے بیشتر افراد شراب پی کر جشن مناتے ہیں لیکن شراب پی کر شراب کے نشے میں گاڑی چلانا سڑک حادثے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ جس کو ملحوظ رکھتے ہوئے 31 دسمبر کی شب میں بھیونڈی ٹریفک پولیس اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے دفتر کے تحت کلیان ناکہ ، نارپولی اور کون گاؤں کی مذکورہ تینوں ٹریفک برانچوں کے ذریعے پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانچ کرتے ہوئے تقریباً 325 شراب پی کر گاڑی چلانے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ 31 دسمبر کو کون گاؤں ٹریفک محکمہ کے اشوک تھورات اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے 90 شرابی ڈرائیوروں پر اور کلیان ناکہ ٹریفک برانچ کے سینیئر پولیس انسپکٹر راجیندر مائینے اور پولیس اہلکاروں نے 73 شراب پی کر گاڑی چلانے والوں اور نارپولی ٹریفک برانچ کے سینیئر پولیس انسپکٹر کلیان جی گھیٹے اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے 172 شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف تعزیری کارروائی کی گئی ہے۔ بالخصوص تھانہ پولیس کمشنریٹ کے تحت سب سے زیادہ کاروائی نارپولی ٹریفک برانچ کے ذریعے کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں