src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کا ایک مسلم علاقہ 10 برسوں سے پانی سے محروم ‏ ‏.سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کا موقر وفد واٹر سپلائی انجینئر تری بھون سے ملاقات و مکتوب پیش ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 2 جنوری، 2021

مالیگاؤں کا ایک مسلم علاقہ 10 برسوں سے پانی سے محروم ‏ ‏.سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کا موقر وفد واٹر سپلائی انجینئر تری بھون سے ملاقات و مکتوب پیش ‏

مالیگاؤں کا ایک مسلم علاقہ 10 برسوں سے پانی سے محروم 

سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کا موقر وفد واٹر سپلائی انجینئر تری بھون سے ملاقات و مکتوب پیش 




مالیگاؤں (خیال اثر) مالیگاؤں شہر میں ان دنوں پانی پر پانی پت مچا ہوا ہے. دابھاڑی گاؤں کو پانی دیئے جانے کے خلاف جنتا دل سیکولر نے میئر و کمشنر کا ناطقہ بند کر رکھا ہے اس کے بر خلاف یہ حقیقت ہے کہ شہر کے بے شمار مضافاتی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہوتا. ایسے علاقوں کے ساکنین دور دراز کے علاقوں سے حسب ضرورت پانی حاصل کرنے کی جد و جہد کرتے رہتے ہیں. شہر کے دور دراز علاقہ کے اختر آباد نامی محلے کو آباد ہوئے ربع صدی گزر گئی ہے لیکن یہاں کے ساکنین اس طویل عرصہ کے بعد بھی ضرورت بھر پانی سے محتاج ہیں. یہاں پانی سپلائی کے لئے خطیر فنڈ خرچ کرکے پائپ لائن کی تنصیب بھی کی گئی ہے. یہاں رہنے والے غریب مزدور پیشہ افراد نے قانونی نقاط کی تکمیل کرتے ہوئے قانونی طور نل کنکشن حاصل کرنے کا عریضہ داخل کرکے کوٹیشن کی ادائیگی کردی ہے اسکے باوجود ضرورت مندوں کو نل کنکشن نہیں دیئے جارہے ہیں. اسی تناظر میں آج  شہر سماج وادی پارٹی کے صدر شریف منصوری کی قیادت میں ایک موقر وفد کارپوریشن پہنچ کر واٹر سپلائی انجینئر  تری بھون  کو شکایتی مکتوب پیش کیا اور  شکایت کے ازالے کی بات کی. اس موقع پر  سماج وادی مہیلا صدر فاطمہ خیر النساء نے خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے بر ملا اظہار کیا کہ بے حس میونسپل ذمہ داران تقریباً 10برسوں سے یہاں رہنے والوں کے ساتھ ناانصافی کرتے آئے ہیں. خواتین کو ضرورت بھر پانی حاصل کرنے کے لئے صبح تا رات دیر گئے تک دور دراز کے علاقوں میں سرگرداں رہنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی گھریلو ذمہ داریاں متاثر ہوتی جارہی ہیں. اس لئے میونسپل ذمہ داران اور ارباب اقتدار اس سوتیلے سلوک کی تلافی فورأ سے پیشتر  کریں ورنہ عنقریب ہی اس علاقہ کی خواتین پانی ذخیرہ کرنے سامان سمیت کمشنر اور دیگر ذمہ داران کا گھیراؤ کرتے ہوئے زبردست احتجاج پر مائل ہو جائیں گے. یہاں سماج وادی صدر شریف حیسن منصوری نے دیوی کا ملہ اور اختر آباد کے ساکنین کی زبردست نمائندگی کرتے ہوئے پانی سپلائی محمکہ کے ذمہ دار تری بھون کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یزیدی کردار سے باز رہیں ورنہ آنے والے دنوں میں ان کے خلاف زبردست دھرنا آندولن کیا جائے گا.انھوں نے مزید کہا کہ آخر کیا وجہ ہے جو اس علاقہ کے رہائشین کو پینے کے پانی تک سے محروم رکھا جارہا ہے جبکہ یہاں پانی کی پائپ لائن موجود ہے اور یہاں کے لوگوں نے قانونی کوٹیشن ادا کر رکھا ہے. اس وفد میں موجود سماجوادی یوا صدر رئیس شیخ نے تری بھون سے اس سوتیلے سلوک پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس بستی میں رہنے والے لوگ بھی قانونأ یہیں کے شہری ہیں. انھیں درکار ساری ضروریات کی تکمیل کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے پھر یہاں رہنے والوں کے ساتھ یہ امتیاز کیوں برتا جارہا ہے. اس وفد میں اسلم انصاری اور وسیم شیخ کے علاوہ دیگر ذمہ داران اور بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages