src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 26 کروڑ کے ہفتہ وصولی کیس میں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو دو سال کی سزا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 4 جنوری، 2021

26 کروڑ کے ہفتہ وصولی کیس میں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو دو سال کی سزا

26 کروڑ کے ہفتہ وصولی کیس میں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو دو سال کی سزا

ممبئی سیشن عدالت نے 26 کروڑ ہفتہ وصولی کیس میں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو دو سال کی سزا سنائی ہے ۔  عدالت نے ہفتہ وصولی کیس میں چھوٹا راجن کے ساتھ تین دیگر افراد کو بھی سزا سنائی ہے ۔ بتادیں کہ چھوٹا راجن پر پنویل کے بلڈر نندو وازیکر کو دھمکیاں دے کر 26 کروڑ کی ہفتہ وصولی کا الزام  ہے۔

 معاملہ 2015 کا ہے۔  2015 میں ، نندو وازیکر نے پونے میں ایک زمین خریدی تھی جس کے لئے ایجنٹ پرمانند ٹھکر کو 2 کروڑ روپئے کا کمیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔  ٹھکر کو اور زیادہ رقم چاہئے تھی لیکن وازیکر نے انکار کردیا۔  کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد ٹھکر نے چھوٹا راجن سے رابطہ کیا تھا ۔  ٹھکر فی الحال مفرور ہے۔

 اس کے بعد چھوٹا راجن نے اپنے کچھ لوگوں کو دفتر بھیجا اور دھمکیاں دینا شروع کردیں۔  اس نے دو کروڑ کے بجائے براہ راست وازیکر سے 26 کروڑ کی رقم کا مطالبہ کیا اور وازیکر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔  چھوٹا راجن نے خود بلڈر سے دو بار تاوان کے لئے فون  کیا تھا ۔ بتادیں کہ ممبئی کا یہ تیسرا کیس ہے جس میں چھوٹا راجن کو سزا سنائی گئی ہے۔  اس کے علاوہ چھوٹا راجن کو دہلی میں جعلی پاسپورٹ کیس میں بھی سزا سنائی جاچکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages