مالیگاؤں میں اندوہناک سڑک حادثہ ، محمد جنید کی جاۓ حادثہ پر موت
کل ھند مجلس اتحادالمسلمین دھولیہ کے شدید زخمی ضلعی صدر کی ٹانگ کاٹنا پڑی
مالیگاٶں (نامہ نگار) آج بروز پیر 4 جنوری شام پونے چار بجے چالیس گاٶں گاٹہ باری چڑھتے ہوئے امبیکا ہوٹل کے پاس ایک دردناک حادثہ میں ایک شخص کی جگہ پر موت ہوگٸی ۔ جبکہ ساتھ میں موجود کل ھند مجلس اتحادالمسلمین دھولیہ ضلعی صدر شمش الہدی شاہ شدید زخمی ہوگٸے ۔ اور ان کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی ۔ وہ پریاس ہاسپٹل مالیگاٶں میں زیر علاج ہیں ۔ دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ کے فرزند و دیگر ذمہ داران مالیگاٶں کے لیۓ روانہ ہوچکے ہیں ۔
اس ضمن میں مشہور شوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے معلومات دیتے ہوٸے بتایا کہ مرنے والے شخص کا نام محمد جنید محمد نعیم ہے ۔ اور وہ اسپیشل بیکری کے شفیق ٹافی کا بھتیجہ ہے ۔ مالیگاٶں سول ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم سے متعلق کارواٸی کے بعد کلو کٹی میں غسل و کفن دے کر کمالپورہ لے جایا جاۓ گا ۔ اور وہاں سے جنازہ بڑا قبرستان لے جایا جائے گا ۔ ٹرک ڈراٸیور فرار ہونے کی راہ پر تھا ۔ لیکن اسکو منماڑ چوپھلی پر پکڑ لیا گیا ہے ۔ اور تعلقہ پولس اسٹیشن میں اسکو حراست میں رکھا گیا ہے ۔
ان تمام معاملات میں شوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن ، کارپوریٹر فاروق فیض اللہ اور سابق کارپوریٹر شفیق قریشی و دیگر احباب معاونت کررہے ہیں ۔ اس موقع پر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل ، بزرگ لیڈر الحاج یونس عیسی ، شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز ، سمیت دیگر سرکردہ افراد نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں