سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سردار بوٹا سنگھ کی ہفتہ کو طویل علالت کے بعد موت ہوگئی ۔ وہ 86 سال کے تھے ۔ 21 مارچ 1934 کو پنجاب کے جالندھر ضلع کے مصطفی پور گاوں میں پیدا ہوئے سردار بوٹا سنگھ آٹھ مرتبہ لوک سبھا کیلئے منتخب کئے گئے تھے ۔
21 مارچ 1934 کو پنجاب کے جالندھر ضلع کے مصطفی پور گاوں میں پیدا ہوئے سردار بوٹا سنگھ آٹھ مرتبہ لوک سبھا کیلئے منتخب کئے گئے تھے ۔ بوٹا سنگھ سیاست میں آنے سے قبل صحافت سے وابستہ تھے. انہوں بے پہلا الیکشن اکالی دل سے جیتا تھا , بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہوگئے تھے. ان کے پسماندگان میں اہلیہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے . سردار ٹوٹا سنگھ کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائے گی .
سابق وزیر داخلہ بوٹا سنگھ کے سانحہ ارتحال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ ایک تجربہ کار منتظم کے ساتھ ساتھ غریبوں اور دلتوں کی حوصلہ افزائی کی آواز تھے ۔ میں ان کی موت سے رنجیدہ ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور حمایتیوں سے میری تعزیت۔ اسی دوران ، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی ٹوئیٹ کیا کہ سردار بوٹا سنگھ جی کی موت کے بعد ، ملک نے ایک وفادار رہنما اور ایک سچے عوامی رہنما کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی ملک کے عوام کے لئے وقف کردی۔ جس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس مشکل وقت کے دوران ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں