src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کے نیو ایرا انٹرنیشنل اسکول میں چوری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 22 دسمبر، 2020

مالیگاؤں کے نیو ایرا انٹرنیشنل اسکول میں چوری











بھیونڈی میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کا احتجاج  



پٹرول ، ڈیزل کی شرح میں اضافے کے خلاف پٹرول پمپ کے سامنے این سی پی کارکنان نے کیا شدید احتجاجی مظاہرہ۔ 


 بھیونڈی :  گزشتہ  پندرہ دنوں سے  روزانہ حسب معمول  پٹرول اور ڈیزل کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے پٹرول کا نرخ سو روپے ہونے کا اشارہ مل رہا ہے ۔ جس کے خلاف عام لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے  لہذا  پٹرول ڈیزل کی شرح میں اضافے کے خلاف  راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ذریعے پوری ریاست میں احتجاج کرکے سخت مخالفت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اسی تناظر میں  بھیونڈی شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بھیونڈی ضلع  صدر بھگوان جیرام ٹاورے کی سربراہی میں کلیان ناکہ  واقع پٹرول پمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ مذکورہ احتجاجی مظاہرہ میں ضلع صدر بھگوان جیرام ٹاورے ، کھلن شاہ ، ایڈوکیٹ سنیل پاٹل ، شمیم انصاری ، اظہر کھوجے ، یوسف شولاپورکر ، بشیر پٹھان ، سنیل پوار ، رسول خان ، شہادت حسین انصاری ، پروفیسر فوزیہ مرچنٹ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شامل تھے۔ مذکورہ احتجاجی مظاہرہ کے بعد پٹرول ، ڈیزل کی شرح میں اضافے کی مذمت کرنے پر مشتمل میمورنڈم پرانت آفیسر ڈاکٹر موہن نلدکر کو پیش کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages