src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی : 12 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے دو واقعات ، ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 دسمبر، 2020

بھیونڈی : 12 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے دو واقعات ، ‏











بھیونڈی : 12 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے دو واقعات ، 




ڈائنگ سمیت ایک گودام جل کر خاک, کوئی جانی نقصان نہیں۔


 بھیونڈی :  بھیونڈی شہر اور گودام علاقے میں آتشزدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ غور طلب ہے کہ  سال کے آخر میں آتشزدگی کے واقعات پیش ہورہے ہیں۔  شہر میں اس طرح کی چہ مہ گوئیاں شروع ہیں کہ یہ آگ لگ رہی ہے یا لگائی جارہی ہے۔ بھیونڈی دیہی علاقے کے گودام میں شام تقریباً 7 بجے کے وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے اور 12 گھنٹوں کے دوران صبح کے وقت ایک بار پھر شہر کے نارپولی علاقے کے کرشنا نگر ایمپائر ڈائنگ میں شدید آتشزدگی کا دوسرا  واقعہ پیش آیا ہے۔


  غور طلب ہے کہ امپائر ڈائنگ جو کپڑوں کو رنگنے والی ڈائنگ ہے یہاں کے بوائلر میں تیل کے رساؤ کے باعث  قریب ہی رکھے ہوئے کپڑوں سمیت کیمیکل پر اڑ کر آنے کی وجہ سے  یہ آگ لگی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کے شعلے  دیکھتے ہی دیکھتے چاروں طرف پھیل گئے اگ اتنی شدید تھی کہ اس کا دھواں کافی دور تک دکھائی دے رہا تھا۔  مذکورہ ڈائنگ میں آتشزدگی کے وقت کچھ مزدور پھنسے ہوئے تھے  جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور قریب ہی کثیر آبادی والی جھونپڑپٹی واقع ہے وہاں کے لوگوں کو بوائلر کے دھماکے کے خوف سے انہیں بھی بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ مذکورہ آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھیونڈی فائر بریگیڈٹیم کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے آگ بجھانے کے لئے انتھک کوششیں شروع کردیں۔جس کے نتیجہ میں ایک بہت بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش ہونے سے ٹل گیا ہے۔ مذکورہ آتشزدگی میں لاکھوں روپے مالیت کا خام کپڑا اور مشینری کا دیگر سامان جل کر خاک ہوگیا ہے۔ لیکن آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی ٹیم کے جوانوں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 اسی طرح بروز اتوار  شام 7 بجے  کے قریب بھیونڈی تعلقہ کے ول گرام پنچایت کے تحت پریرنا کامپلیکس کے گودام علاقے میں ایف / 5 ، بی 2 کے تحت کپڑا تیار کرنے کے لئے ضروری دھاگہ (یارن) ذخیرہ کیا گیا تھا اس گودام میں  اچانک شدید آگ لگ گئی تھی۔ مذکورہ آتشزدگی کے واقعے میں گودام میں ذخیرہ کیا گیا سارا مال جل کر خاک ہوگیا ہے۔ مذکورہ آتشزدگی میں  بھیونڈی اور تھانہ کے فائر بریگیڈ ٹیم کے اہلکار  واٹر ٹینکر کے ہمراہ مقام پر پہنچے اور آگ بجھانے کے لئے ہر ممکن کوششیں شروع کردیں لیکن گودام علاقے میں پانی ذخیرہ کرنے کا نظم نہ ہونے کی وجہ سے آگ شدید رخ اختیار کرچکی تھی جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لئے رکاوٹیں پیدا ہورہی تھیں جس کی وجہ سے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے تقریباً 10گھنٹے درکار ہوئے اتفاقی طور پر اس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages