src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات مخالف دستہ کے بیچ ہوا تنازعہ , ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 دسمبر، 2020

دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات مخالف دستہ کے بیچ ہوا تنازعہ , ‏

دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات  مخالف دستہ کے بیچ ہوا تنازعہ , 



پیدا شدہ کشیدگی پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی مداخلت سے حالات پر امن  


دھولیہ (نامہ نگار) شہر دھولیہ کے مشہور و معروف دیو پور علاقے کے نورنگ پانی کی ٹاکی نزد نور نگر اور دت مندر چوک سے متصل پیٹرول پمپ کے پاس جاری سبزی منڈی کو ہٹانے کے لئے آج  دھولیہ میونسپل کارپوریشن تجاوزات  مخالف دستہ کے افسر پرکاش جادھو کی رہنمائی میں پہنچا ۔ جیسے ہی دونوں جگہوں پر دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات  مخالف دستہ نے سبزی فروشوں کی دکان ہٹانے کی کاروائی شروع کی اس وقت سبزی فروشوں نے  تجاؤزات  مخالف دستہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا جس سے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے تجاؤزات  مخالف دستہ اور سبزی فروشوں کے بیچ ہوئے بحث و مباحثہ سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہوگئی جس کی خبر شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ  کو ملتے ہی فوری طور پر رکن اسمبلی  نے جائے وقوع پر پہنچ کر سبزی فروشوں اور میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات  مخالف دشتہ کے بیچ ہوئے تنازعہ  میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک بڑے تنازع کو پھیلنے سے روک دیا اور دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات مخالف دستہ کے افسر  پرکاش جادھو سے سبزی فروشوں کے لئے متبادل جگہ مہیا کرنے تک کاروائی کو روکنے کی گزارش کی ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ  کی گزارش سے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے افسر پرکاش جادھو نے  اپنی کاروائی کو روک کر ضبطی  دستہ کو  واپس جانے کا حکم صادر کیا ۔
آج سبزی فروشوں اور میونسپل کارپوریشن کے  مخالف دستہ کے بیچ ہوئے تنازعہ کو رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ  کی مداخلت نے ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے روک دیا جس کی ہر جانب شتائس کی جا رہی ہے اور رکن اسمبلی  کے ذریعے بر وقت اٹھائے گئے قدم کی سراہنا کی جا رہی ہے ۔آج کے اس رونما ہونے والے  واقعہ کی روک تھام کے وقت مجلس اتحادالمسلمین کے قیصر احمد  ، چراغ خاطب   ، اسٹوڈنٹس ونگ یونٹ کے صدر نظر خان  ، خواتین یونٹ کی فاطمہ میڈم  ، پرویز شاہ صاحب  ، آصف شاہ  ، نیلیش کاٹے وغیرہ موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages