بلڈانہ : 54 نئے کورونا مریضوں کا اضافہ
ایک کی موت ،42 متاثرین صحتیاب ہوکر ڈسچارج
کھام گاؤں (نامہ نگار ) 21 دسمبر کو ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کٹ کی جانچ اور جانچ کے لئے لیبارٹری کو بھجوائی گئی رپورٹس میں سے مجموعی طور پر 588 رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے ،534 رپورٹس کورونا نیگیٹو اور 54 رپورٹس پازیٹیو پائی گئی۔
اس کے علاوہ میدیکل پروٹوکول کے مطابق 42 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے کورونا پر قابو پالیا ہے.
اسی طرح ملکاپور کی 60 سالہ خاتون کی دوران علاج موت واقع ہوگئی ہے
ضلع میں آج تک 12190کورونا مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 11679کورونا مریضوں کو میڈیکل پروٹوکول کے مطابق ڈسچارج کردیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے کورونا پر قابو پالیا ہے۔ 364
کورونا سے متاثرہ مریض اس وقت ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ نیز ، اب تک 147 مریضوں کی کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں