مالیگاؤں میں یوم اقلیت حقوق پر کے موقع پر اقلیتوں کو یاد کیا گیا
حکومت اقلیتوں کے حقوق کو اپنے اجداد کی میراث سمجھ کر پیروں تلے نہ روندے .
جیند سہارا
مالیگاؤں:(نامہ نگار ) قومی اقلیتی کمیشن نے ہدایت دی کہ وہ شہریوں کو اپنی ثقافت، زبان، مذہب و روایات وغیرہ کی حفاظت کرنے اور قابل بنانے ۔ساتھ ساتھ اپنی خصوصیات کو موثر انداز میں بیان کرنے کا پورا حق دیتی ہے۔ اسی لیے ریاست مہاراشٹر نے اقلیتی کمیشن کے ذریعے 18 دسمبر کو اقلیتی حقوق کا دن اخذ کیا ۔ یومِ اقلیتی حقوق کے چلتے آج ہی اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں میں ایک تقریب منعقد کی گئی جو مالیگاؤں شہر صدر محمد اسماعیل کے ذریعے عمل میں آئی۔ تقریب ضلع ناسک کے صدر جنید خان سہارا کی رہنمائی میں کی گئی۔جس میں اقلیتی حقوق کے لیے آگے رہنے والے اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے کئی ذمہ داران حضرات موجود رہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر جنید سہارا نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو اقلیتوں کے حقوق کے لئے بے شمار سماجی و فلاحی تنظمیں اور سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں لیکن اقلیتوں کو ہندوستانی آئین میں دئیے گئے حقوق کی بازیابی کا موقع آتا ہے تو سبھی تنظیمیں اور سیاسی پارٹیاں خموشی کے بحر بے کنار میں غرقاب ہو کر رہ جاتی ہیں. گزشتہ کل نہ صرف مالیگاؤں بلکہ پورے ہندوستان میں یوم اقلیت دھوم سے منایا گیا جبکہ یہ صاف عیاں ہے کہ آتی جاتی سرکاروں نے اقلیتوں کے سارے آئینی حقوق اپنے اجداد کی میراث سمجھ کر غصب کر رکھے ہیں. ہندوستانی آئین نے اقلیتوں کو جتنے بھی حقوق دیئے ہیں موجود دور ہی نہیں بلکہ سارے ادوار میں انھیں اس طرح بے دردی سے اپنے قدموں تلے روندا ہے کہ اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی. کل شام یہاں کے آگرہ روڈ پر واقع اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے دفتر میں یوم اقلیت کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اقلیتوں کے حقوق کی بازیابی کا اعادہ کیا. اس پروگرام میں موجود افراد کو نہ صرف اقلیتوں کے حقوق سے روشناس کیا گیا بلکہ اس پر عمل در آمد کرنے کا بھی اظہار کیا گیا. موجودہ دور میں اقلیتی حقوق کی بازیابی آسان نہ سہی لیکن مشکل بھی نہیں ہے. اگر اقلیتیں مصمم ارادہ کر لیں تو آتی جاتی سرکاروں کو مجبوراً اقلیتوں کے حقوق دینے ہی پڑیں گے. اس عزم و نیت سے مذکورہ افراد نے یوم اقلیت کا انعقاد کیا تھا. ہو سکتا ہے یہ ایک ادنی سی کوشش ہو لیکن آنے والے دنوں میں یہ ادنی سی کوشش طوفان بلا خیز بن کر اقلیتوں کو ان کے حقوق دینے کے لئے حکومتوں کو مجبور کردے گی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں