src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 22 دسمبر، 2025

 یومِ ریاضی کے موقع پر عبدالمجید سالار اقرا ہائی اسکول میں ریاضی ماڈلز کی شاندار نمائش


بورنار ( نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے، عبدالمجید سالار  اقرا ہائی اسکول میں معیاری تعلیمی ماحول کو فروغ دیتے ہوئے سری نواسن رامانُجن کی یومِ پیدائش کے موقع پر ریاضی ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی نگرانی اسکول کے *انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان* کے زیرِ سرپرستی عمل میں آئی۔

یاد رہے کہ سری نواسن رامانُجن کی یومِ پیدائش کو ملک بھر میں قومی سطح پر یومِ ریاضی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ حکومتِ ہند نے 22 دسمبر کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا اور تب سے ہر سال تعلیمی اداروں میں ریاضی کو اجاگر کرنے کی سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں۔

نمائش کے آغاز میں دہم جماعت کی طالبہ نازیہ رمضان کھاٹک نے رامانُجن کی زندگی، علمی خدمات اور ان کے ریاضیاتی ریکارڈ کے بارے میں  معلومات فراہم کیں۔ اس کے بعد پنجم تا دھم کے طلبہ نے ریاضی کے مختلف اصولوں اور تصورات پر مبنی بائیس منفرد ماڈلز پیش کیے، جو طلباء اور اساتذہ کی توجہ کا مرکز بنے۔ طلباء کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، اول گروپ پنجم تا ہفتم اور دوسرا ہشتم تا دہم ۔ پہلے گروپ میں اول پوزیشن الفیہ انیس خان (ہفتم) اور دوم پوزیشن ضیا زبیر کھاٹیک نے حاصل کی وہی دوسرے گروپ میں شفا اسلم پٹھان (اول) اور صائمہ رئیس پٹیل (دوم) پوزیشن پر رہے ۔

اس نمائش میں جج کے فرائض عارف محمد خان، جوّاد انجم اظہر الدین اور فیروز خان فتح خان نے ادا کیے۔ ریاضی کمیٹی کی سربراہی روشن شیخ جعفر ، اور کمیٹی کے دیگر اراکین شیخ امیر حمید اور عابد حسین فقیر محمد نے بھی بھرپور محنت کی۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں مظہر خان، بسم اللہ خان، صادق مصطفیٰ باغبان سمیت دیگر اسٹاف نے منظم انداز میں تعاون کیا، جبکہ کلرک عاقب سر، مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبّیر  بھائی نے  معاونت فراہم کی۔


نمائش کے اختتام پر اقرا ایجوکشن سوسائیٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب اور دیگر منتظمین  نے طلبہ کی تخلیقی کوششوں کو سراہا اور انہیں ریاضی کی اہمیت کو سمجھنے اور مزید تحقیق و مشق کی ترغیب دی۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف تعلیمی معیار بلند کرتی ہیں بلکہ طلبہ میں سائنسی و منطقی سوچ کو بھی فروغ دیتی ہیں، جو یومِ ریاضی کے اصل مقصد سے ہم آہنگ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages