دبئی میں دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کے لئے کھول دیا گیا
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہوٹل دبئی مرینا، پام جمیرا اور عربین گلف کے شاندار 360 ڈگری مناظر پیش کرتا ہے۔
لندن میں مقیم آرکیٹیکٹ این او آر آر گروپ کی جانب سے اس شاندار عمارت کی ڈیزائننگ کی گئی ہے، جو 1,236.88 فٹ بلند ہے اور عالمی ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بلند ترین ہوٹل ہے۔
رپورٹس کے مطابق پروجیکٹ کے ڈویلپر فرسٹ گروپ کے سی ای او رابرٹ برنز کا کہنا تھا کہ اس بلند ترین ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ پہلے سے نہیں تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ کچھ شاندار تعمیر کریں، مگر سب سے بلند ہوٹل بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔
انسٹاگرام پر سیل دبئی مرینا نے اعلان کیا کہ آج ہم فخر کے ساتھ دنیا کے سب سے بلند ہوٹل کے کھلنے کا اعلان کرتے ہیں، جو دبئی مرینا کے دل میں ایک شمع کی مانند روشن ہوگا۔
یہ ہوٹل صرف عمارت نہیں بلکہ جدت، عزم اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی علامت ہے۔ یہ دبئی کی پیش قدم روح کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں