جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس منتظمہ کا اجلاس4 ؍جنوری 2026 کو ممبئی شہر میں منعقد کرنے کی تجویز منظور
سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے منصوبہ بندی، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر
ممبئی 8؍ستمبر : جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں زیر صدارت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوا۔قاری محمد ادریس انصاری صاحب (نائب صدر جمعیۃ علما ءمہاراشٹر) کی تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔
مفتی ابو ایوب قاسمی نے سابقہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی جس پر صدر اجلاس نے تو ثیقی دستخط ثبت فرمائے۔
اجلاس کی کارروائی مفتی محمد یوسف قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلما ءمہاراشٹر نے بحسن و خوبی اجلاس کی کارروائی چلائی۔ ایجنڈے کی دفعات کے تحت جمعیۃعلماء ہند کے تربیتی پروگرام جس کو ریاست مہاراشٹر نے پانچ زون میں تقسیم کرکے سابقہ دنوں میں چلایا ہے، اس کی تحسین کرتے ہوئے اس سلسلے کو ضلعی اور مقامی سطح پر بھی منظم انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ طے پایا کہ اس سال کے اختتام تک اس کو مکمل کرلیا جائے، اور اگلے سال4؍ جنوری 2026 کو ممبئی شہر میں صوبائی اجلاس مجلس منتظمہ بلایا جائے۔
اصلاح معاشرہ کی ضرورت اور اہمیت پر گفتگو ہوئی اور آکولہ کے کوردہ علاقوں میں چل رہے مکاتب دینیہ کی تفصیل ناظم دینی تعلیمی بورڈ مولانا عبد القیوم قاسمی نے پیش کی۔
دیگر امور کے تحت بعض انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔پنجاب سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کے سلسلے میں صدر اجلاس مولانا حلیم اللہ قاسمی نے فرمایا کہ متاثرین تک کھانے پینے اور ضروری اشیا بقدر ضرورت پہونچائی جا چکی ہیں،جمعیۃعلما کیافراد انفرادی طور پر متاثرہ مقامات پر ریلیف لے کر نہ نکلیں،البتہ پانی کم ہونے کے بعد ان علاقوں میں باز آبد کاری اور ٹوٹے پھوٹے مکانات کی مرمت کا مرحلہ آئے گا۔ جس کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی رسیدات پر چندہ کی مہم چلائیں، اور رقوم دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر میں جمع کرائیں۔جمعیۃعلماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر یہ رقوم روانہ کر دی جائیں گی۔ صدر اجلاس مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کی پر سوز دعا پر اجلاس اختتام کو پہونچا۔
اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ارکان مجلس عاملہ مولانا حلیم اللہ قاسمی، مولانا محمد عارف عمری، قاری محمد ادریس انصاری، مفتی محمد یوسف قاسمی، مولانا اشتیاق احمد قاسمی، مفتی حفیظ اللہ قاسمی، حافظ عظیم الرحمٰن صدیقی، قاری محمد یونس، مولانا زبیر احمد قاسمی، مولانا محمد اسید قاسمی، حافظ محمد عارف، مولانا عبد الصمد قاسمی، مولانا عبد القیوم قاسمی، الحاج صوفی مشتاق، مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی، مولانا سید نصر اللہ سہیل حسینی ندوی، مفتی عمران احمد قاسمی۔ مدعوئین خصوصی قاری عبد الرشید حمیدی، مولانا عبد القیوم قاسمی، مولانا محمد اسماعیل قاسمی، سراج الدین خان،مفتی افضل حسین قاسمی، مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی،مفتی لئیق احمد قاسمی، الحاج قریش احمد صدیقی، مولانا شکیل احمد قاسمی، مولانا محمد اسرائیل رشیدی، الحاج گلزار ایم شیخ، حافظ عبد العظیم شاہ، مختار گلزار احمد اعظمی، حافظ محمد علی ملا، گلاب مجاور کے اسماء قابل ذکر ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں