src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 ستمبر، 2025

غریب نواز ہاسپٹل میں صاحب سجادہ آستانہ حضرت حافظ یحییٰ، حضرت الحاج مولانا نہال میاں قادری کاملی کی تشریف آوری






 مالیگاؤں : 7 ستمبر 2025ء بروز اتوار بعد نمازِ عصر سرزمینِ خلدآباد مدینۃ الاولیاء کی قدیم روحانی و عرفانی خانقاہ درگاہ حضرت محمد حافظ یحییٰ قادری کاملی علیہ الرحمہ کے *سجادہ نشین الحاج مولوی نہال احمد المعروف نہال میاں دامت برکاتہم القدسیہ* کی آمد سعید سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام قائم کردہ *غریب نواز ہاسپٹل* میں ہوئی اس موقع پر حضور والا کے استقبال کے لئے سنی دعوت اسلامی کے ذمّہ داران *حضرت حافظ مقصود اشرف صاحب،جمیل حسین رضوی صاحب، عادل موٹلانی، قاری عثمان غنی، سید شعیب نوری، ڈاکٹر احسان قادری، اقبال نوری پلمبر، شفیق احمد انصاری* و دیگر احباب حاضر تھےـ غریب نواز ہاسپٹل کا دورہ اور جائزہ لینے کے بعد *حضرت نہال میاں* نے مولانا سید امین القادری صاحب و سنی دعوت اسلامی کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ *مولانا سید محمد امین القادری صاحب* کے ذریعہ کئے گئے تبلیغی، دینی،فلاحی اور سماجی کاموں کی معلومات موقع بموقع ملتی رہتی ہےـ اب حضور نبی اکرم ﷺ کے ١۵٠٠ سالہ ولادت با سعادت کے موقع پر غریب نواز ہاسپٹل کا افتتاح بہت بڑا کام ہےـ اس سے قوم کو بہت فائدہ ہوگاـ مولانا سید محمد امین القادری صاحب و سنی دعوت اسلامی کے اس عمل کی پیروی اہلسنّت کی تمام تنظیموں کو کرنا چاہیے ـ صاحب سجادہ حضرت نہال میاں کے ساتھ سلسلہ قادریہ کاملیہ سے وابستہ مریدین و متوسلین حاضر تھےـ

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages