جامعۃ المحسنات جالنہ میں جمعیت علماء جالنہ کے تحت سیرت النبی کا جلسہ
مدرسہ کی بچیوں نے پروگرام میں جوش وخروش سے حصہ لیا
جالنہ: جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی سیرت پاک مہم جو اپنے عروج پر ہے اسی ضمن میں آج 17 ستمبر بدھ کو صبح دس بجے " جامعۃ المحسنات پنشن پورہ جالنہ میں جلسہ سیرت النبی صلعم منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء ارشد مرہٹواڑہ نے فرمائی ،
جامعۃ المحسنات جالنہ کی بچیوں نے تلاوت قران اور نعت شریف کے بعد سیرت کے مختلف موضوعات پر جامع و مؤثر تقاریر کیں ، جنہیں سن کر محسوس ہوا کہ اس ادارہ میں طالبات کا تعلیمی میعار بلند ہے ،
مولانا عیسیٰ خان کاشفی نے مدرسہ کی بچیوں کی اعلیٰ تعلیمی مظاہرہ پر مسرت و شادمانی کا اظہار کیا اور اس پر یہاں کے تعلیمی اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ،
ادارہ کی صدر معلمہ نے جامعۃ المحسنات کی موجودہ تعلیمی نظام کی مختصر مگر جامع تفصیل رکھی اور جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے تحت جو سیرت پاک مہم جاری ہے اس کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس کے ذریعہ ملت کے بچوں میں اپنے رسول سے واقفیت اور ان کی پاکیزہ تعلیمات سے آگاہی ہوتی ہے جو وقت کی ضرورت ہے ،
عطا محمد بخشی رکن جمعیت علماء نے کہا کہ جامعۃ المحسنات جالنہ میں پہلی بار حاضری ہوئی یہاں کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو دیکھ کر اندازہ ہوا یہ ادارہ بچیوں کی دینی خطوط پر بڑی خوبی و بہت اچھے طریقہ سے نشونما کررہا ہے ،
مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں جمعیت علماء کے سیرت پاک مہم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کے ذریعہ جو اسکول و کالج کے بچے و بچیوں میں متبت اور مفید اثرات مرتب ہورہے ہیں انہیں محسوس کیا جاسکتا ہے اسی وجہ سے پورے ضلع کے عصری مدارس اسکول و کالج کی جانب سے ان پروگراموں کے انعقاد کی طلب و ضرورت محسوس کی جارہی ہے آپ نے مدرسہ کی بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہِ وسلم کی وابستگی پر فخر ہوناچاہیے ان سے محبت و عقیدت کو اپنی زندگی کا مقصود بنائیں
اس کا تقاضہ ہے کہ آپﷺکی زندگی کو ہم اپنے لیے نمونہ بنالیں اور اسی کے مطابق ہر کام انجام دیں ۔آپﷺ کے شمائل وسیرت کا مطالعہ کریں ۔آپﷺکا خوب ذکر کریں ۔ آپﷺپر درود وسلام کا نذرانہ پیش کریں ۔مختصر یہ کہ ہم مسلمان آپﷺکے اتباع میں ہی اپنی کام یابی سمجھے۔ مولانا عبد اللہ سراجی صاحب نے بھی اپنے تاثرات مختصراً رکھے،
طالبات تقریری پروگرام میں "عاشرہ بنت مفتی عبد الرحمن صاحب نے درجہ اول سے اور درجہ دوم سے "سارہ بنت خالد صاحب نے کامیابی حاصل کی جنہیں سیرت پاک مہم کے آخری اجلاس میں انعام دیا جائے گا ،
اس سے قبل حافظ قاری محمد معاذ صاحب رکن جمعیت علماء نے پرسوز انداز میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا ،



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں