عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار میں عالمی یومِ اوزون کے موقع پر پوسٹر مظاہرے کا انعقاد
بورنار (نامہ نگار) 16/ستمبر عالمی یوم اوزون کی مناسبت سے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کی شروعات میں سائنس مضمون کمیٹی کے صدر عارف محمد خان نے اوزون دن اور اوزون پرت کی تفصیلی معلومات پیش کی۔ساتھ ہی دہم جماعت کی طالبات صائمہ رئیس پٹیل،نازیہ رمضان کھاٹک،دانیہ عبدالرحیم دیشمکھ نے اوزون پرت کی اہمیت،اوزون کے شگاف اور اس سے ہونے والے نقصانات اور ان کے تدارک سے متعلق سیر حاصل معلومات پر روشنی ڈالی۔اسی تقریب ایک اور کڑی اوزون پرت کی اہمیت اس عنوان کے تحت پنجم تا دہم کے طلبا کے درمیان "پوسٹر مظاہرہ "مقابلہ لیا گیا جس میں تمام طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس مقابلے میں اول گروپ پنجم تا ہفتم جماعت میں آفرین حنیف پٹیل (ششم)نے اول مقام حاصل کیا۔ ،دوم مقام سعود صادق دیشمکھ(ششم)نے جبکہ سوم مقام ارم اقبال (ہفتم ) نے حاصل کیا۔ دوم گروپ جو ہشتم تا دہم پر مشتمل تھا۔اس میں اشمیرا عادل دیشمکھ(نہم) ،شائستہ حنیف پٹیل(دہم) اور شفاء اسلم پٹھان (ہشتم)نے بالترتیب اول، دوم اور سوم انعام حاصل کیا۔تمام طالبات کو اسکول۔کے صدر مدرس سلیم شاہ سر و معاون مدرس عابد حسین کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ڈرائنگ کے لیے اسکول کے مدرس شیخ روشن جعفر و امیر شیخ حمید نے جج کے فرائض انجام دئیے۔پروگرام کی کامیابی کے لیے اسکول کے دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔اس تقریب کے انعقاد کے لیے اقرا صدر و اراکین نے اسکول ہیڈ ماسٹر و سائنس پڑھانے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔نیز انعام یافتگان کو دعاؤں سے نوازا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں