src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تک خبر نامہ کے ایڈیٹر جابر شاہ پر قاتلانہ حملے کی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے مذمت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 3 ستمبر، 2025

تک خبر نامہ کے ایڈیٹر جابر شاہ پر قاتلانہ حملے کی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے مذمت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

 اب تک خبر نامہ کے ایڈیٹر جابر شاہ پر قاتلانہ حملے کی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے مذمت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!









مالیگاؤں کے معروف صحافی، ہفت روزہ اب تک خبر نامہ کے ایڈیٹر اور اب تک نیوز چینل کے اونر، بےباک و نڈر صحافی جناب جابر شاہ پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ صرف ایک صحافی پر نہیں بلکہ حق اور سچائی کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ جابر شاہ ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنے، عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ ان پر حملہ دراصل آزادئ صحافت پر براہِ راست حملہ ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ آپ نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ مہاراشٹر اور مقامی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا  کہ اس سفاکانہ حرکت میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی حق گو صحافی پر اس طرح کے حملے کی جرأت نہ ہو سکے ۔انھوں نے ہفت روزہ اب تک خبر نامہ اور اب تک نیوز چینل کی جرات مندانہ رپورٹنگ کی سراہنا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جابر شاہ نے میدان صحافت میں اپنی الک پہچان قائم کی تھی ۔اخیر میں آپ نے کہا کہ ہم جابر شاہ  کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں اور اس کٹھن وقت میں ان کے اہلِ خانہ اور پوری صحافتی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages