src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جامنیر میں ہوئے نوجوان کے قتل کی شدید مذمت: ایکتا سنگٹھنا کا ملزم پر مکوکا لگانے کا مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 12 اگست، 2025

جامنیر میں ہوئے نوجوان کے قتل کی شدید مذمت: ایکتا سنگٹھنا کا ملزم پر مکوکا لگانے کا مطالبہ

جامنیر میں ہوئے نوجوان کے قتل کی شدید مذمت: ایکتا سنگٹھنا کا ملزم پر مکوکا لگانے کا مطالبہ









جلگاؤں : جلگاؤں ضلع ایکتا سنگٹھنا نے 12 اگست 2024 کو ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس, ڈسٹرکٹ کلکٹر, مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن, مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن اور متعلقہ حکام کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔


یہ میمورنڈم جامنیر تعلقہ کے بیتاواد خورد میں 21 سالہ سلیمان رحیم خان پٹھان نامی نوجوان کے غیر انسانی اجتماعی  قتل سے متعلق تھا۔ اس واقعہ میں متاثرہ نوجوان شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔


ایکتا سنگٹھنا نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے درج ذیل مطالبات کئے ہیں۔


1) واقعہ کی آزادانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعے کرائی جائے۔


2) مجرموں کے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی کی جائے اور بھارتیہ نہائے سہنتا کی دفعات کے مطابق 90 دنوں کے اندر چارج شیٹ داخل کی جائے۔


3) متاثرہ خاندان کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد اور سرکاری نوکری دی جائے۔


4) انسانی حقوق کمیشن اور اقلیتی کمیشن کو خود کاروائی کرنی چاہیے۔


5) گاؤں میں پولیس کی حفاظت میں اضافہ کیا جائے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔


ایکتا سنگھٹنا کے نمائندوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور متاثرہ خاندان کو انصاف نہ ملا تو بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔


مذکورہ میمورنڈم اشوک لاڈ ونجاری نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک نکھٹے کو اور متین پٹیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر وجے کمار ڈھاگے کو سونپا۔


انتظامیہ کے ذریعہ یہ میمورنڈم براہ راست اقلیتی کمیشن, انسانی حقوق کمیشن اور وزیر گریش مہاجن کو بھیجا گیا ہے۔


جلگاؤں ضلع ایکتا سنگھٹنا کی جانب سے اشوک لاڈ ونجاری, فاروق شیخ, مفتی خالد, حافظ رحیم پٹیل, انیس شاہ, متین پٹیل, مولانا غفران, حافظ عمران کاکڑ, جاوید ملاجی, آصف اسماعیل, رزاق پٹیل, قاسم عمر, نجم الدین شیخ, عارف دیشمکھ, یوسف خان اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages