ایکتا سنگھٹنا کی جانب سے یوم محصول کے موقع پر جلگاؤں ضلع کلکٹر کا پرتپاک استقبال و ہدیۂ تہنیت
جلگاؤں (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) 1 اگست 2025 کو یومِ محصول کے پرمسرت موقع پر جلگاؤں ضلع ایکتا تنظیم کی جانب سے ضلع کلکٹر آیوش پرساد (آئی.اے.ایس) کو تنظیم کے صدر مفتی خالد نے شال اور کوآرڈینیٹر فاروق شیخ نے مومنٹو دے کر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر فاروق شیخ نے کلکٹر موصوف کو بتایا کہ محصول (ریونیو) محکمہ کسی بھی انتظامیہ کا ایک نہایت اہم شعبہ ہے, جو عوام تک سرکاری اسکیموں کو پہنچانے, دستاویزات کی تیاری اور عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اسی لئے آج کے یومِ محصول کے موقع پر ہم آپ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور آپ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔جلگاؤں ضلع ایکتا تنظیم نے ضلع کلکٹر اور ان کے شعبہ کے تمام افسران و عملے کی محنت و دیانتداری کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید بہتر خدمات انجام دینے کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ اس پرمسرت موقع پر مفتی خالد, فاروق شیخ, مولانا حافظ عبد الرحیم پٹیل, مولانا حافظ عمران, مولانا ریحان شاہ, عارف دیشمکھ, متین پٹیل, نجم الدین شیخ, رزاق پٹیل, مشیر کھاٹک, قاسم عمر اور شاہد تیلی وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں