src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 1 اگست، 2025

 31 سالہ تعلیمی سفر کا باوقار اختتام: پروفیسر یونس شیخ رشید کو عقیدت و احترام کے ساتھ الوداع




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): کلا، وانیجّیہ و گرہ وگیان مہلا مہا وِدیالیہ، جلگاؤں کے شعبہ انگریزی کے باوقار استاد، پروفیسر یونس شیخ رشید اپنی 31 سالہ تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد شایانِ شان انداز میں سبکدوش ہو گئے۔ علم و تہذیب کے پیکر، یونس رشید کی شخصیت نہ صرف تدریس کا ایک روشن باب تھی بلکہ ان کا اخلاص، سادگی، صوم و صلوٰۃ کی پابندی اور طالبات سے بے لوث محبت ایک روحانی فیضان کی مانند تھا، جو ہر دل میں گھر کر گیا۔ادارے کے زیر اہتمام اُن کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک پروقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ادارے کے صدر ڈاکٹر اے پی چودھری نے فرمائی۔ پرنسپل نیماڈے میڈم، کے بی سی نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی رجسٹرار منّاف شیخ، وائس پرنسپل ستیش جادھو، پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، اساتذہ کرام، طلبات اور موصوف کے اہلِ خانہ نے اپنی محبت اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

اساتذہ اور طالبات نے پروفیسر موصوف کی تدریسی مہارت، اخلاقی اقدار، اور ان کے والد گرامی مرحوم رشید گروجی کی علمی و سماجی وراثت کو خراج تحسین پیش کیا۔ رشید گروجی کی طرح یونس رشید بھی نوجوانوں کی رہنمائی اور اخلاقی تربیت میں ایک چراغِ رہنما بنے رہے۔ اس موقع پر طالبات کی اشک بار آنکھیں اپنے مخلص استاد کے لیے گہرے جذبات کا اظہار کر رہی تھیں۔

نظامت پروفیسر کامبلے نے  خوبصورتی سے انجام دی۔ مقررین نے پروفیسر یونس کی علمی و روحانی خدمات کو "علم کا چراغ" اور "اخلاص کا پیکر" قرار دیا۔پروفیسر یونس شیخ رشید نے اپنے جذباتی خطاب میں تمام ادارے، ساتھی اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، طالبات، اور مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعا دی کہ یہ تعلیمی کارواں اسی طرح علم و اخلاق کے چراغ جلاتا رہے۔یہ موقع نہ صرف ایک سبکدوشی کی رسم تھی بلکہ علم و اخلاص کے ایک درخشندہ دور کا روحانی وداع تھا، جہاں یونس رشید کے طلبہ اور ساتھیوں نے اپنے استاد کو دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages