المیزان پرائمری اسکول میں مارشل آرٹ کیمپ کامیابی سے ہمکنار
مالیگاؤں : 27 اگست 2025 کو حاجی شفیع پارک میں واقع المیزان پرائمری اسکول میں مارشل آرٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا چند روز پہلے پانچ روزہ مارشل آرٹ کا فری ٹریننگ کیمپ رکھا گیا تھا جس میں اسکول کے تمام بچوں نے حصہ لیا تھا. مارشل آرٹ کے فیروز صابر خان سر نے پانچ روز بچوں کو بہترین انداز میں مارشل آرٹ کی ٹریننگ دی. جن بچوں نے ٹریننگ میں بہترین مظاہرہ کیا ان بچوں کو میڈل اور ٹرافی سے نوازا گیا مارشل آرٹ کے اس پروگرام میں المیزان اسکول کے چیئرمین ایوب خان سر اور رکن عتیق الدین سر کے علاوہ سٹی پولیس اسٹیشن کے پولیس افیسر وسیم شیخ صاحب اور ریئل ایتھلیٹس ویلفر ایسوسییشن آف سپورٹس کے صدر رضوان مرزا صاحب اور اسکول ہذا کی ہیڈ مسٹرس ہما کوثر کے ہاتھوں بچوں کو میڈل اور ٹرافی سے نوازا گیا. نمائندے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ مسٹرس ہما کوثر نے بتایا کہ الحمدللہ مارشل آرٹ کیمپ نہایت کامیاب رہا. جس کا پورا کریڈٹ ہمارے طلبہ و طالبات کو جاتا ہے. جنھوں نے پوری محنت و لگن کے ساتھ اس ٹریننگ میں حصہ لیا. علاوہ ازیں ہماری اسکول کا اسٹاف اور خاص طور سے فیروز صابر خان سر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ہماری اسکول کے بچوں کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ دی. نظامت کے فرائض اسکول ہذا کے شارق سر نے بحسن و خوبی انجام دیے.



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں