ضلع پونہ کے یوت میں ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی کے تعلق سے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کی کلکٹر اور ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات
پونہ : آج بروز پیر 4 اگست کو پونہ کے ذمہ داران نے ضلع پونہ کے ڈونڈ تعلقہ میں واقع یوت میں ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی کے تعلق سے ضلع پونہ کے کلکٹر اور ضلع کے ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کی، مشہور سماجی کارکن راہل ڈمبالے صدر ریپبلکن یوا مورچہ مہاراشٹر کے ہمراہ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے تمام باتیں آفیسران کے سامنے رکھی اور یہ بھی مطالبہ کیا جنہوں نے بھی وہاں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ان پر سخت کاروائی کی جائے اور جنہوں نے اشتعال انگیز تقاریر کرکے وہاں کے ماحول کو خراب کیا ان پر بھی سخت کاروائی کی جائے جس پر ضلع کلکٹر اور ایڈیشنل ایس پی ضلع پونے نے یقین دلایا کہ وہ ضرور ان تمام باتوں پر دھیان دیں گے، اس مؤقر وفد میں قاری ادریس انصاری نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر، حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے، مولانا مجاہد بیتی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے، قاری مبشر احمد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے، مفتی افروز قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع پونے، محمد سراج انصاری سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے، مولانا ظفر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے، یوسف زکاتی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہر پونے، منظور شیخ کے علاوہ دیگر حضرات شامل تھے ۔ واضح ہوکہ پچھلے دنوں ڈونڈ تعلقہ میں واقع یوت میں 27/ جولائی سے ماحول خراب تھا، جس کے بعد حالت کشیدہ ہوگئے اور نماز جمعہ سے قبل ماحول فساد میں تبدیل ہوگیا وہاں کی مسجدوں پر بھگوا جھنڈا لہرانے کی کوشش بھی کی گئی، جس کے بعد سے اب تک وہاں کرفیو نافذ ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں