src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 3 اگست، 2025

 نان اسٹاپ دھیمی رفتار ٹرین سے اترنا پڑا مہنگا زخمی خاتون وکیل دوران علاج جاں بحق

جلگاؤں ریلوے اسٹیشن کا حادثہ۔






جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) نان اسٹاپ منگلا ایکسپریس  جلگاؤں ریلوے اسٹیشن پر اس  کی رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے نیچے اترنے کی کوشش کرتے ہوئے خاتون وکیل ایڈوکیٹ ورشا صاحب راؤ کی موت۔ ان کے شدید زخمی ہونے کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھی ۔جمعہ کی رات ان کی موت ہوگئی شہر کے بھوئٹے  نگر کی ساکن ایڈوکیٹ ورشا برہاڈے (40 سال) اپنی بھابھی، بھائی، بہن اور ماں کے ساتھ رہتی تھی۔ جلگاؤں اور کلیان کی عدالتوں میں پریکٹس کیا کرتی تھی۔ وہ جمعرات کو منگلا ایکسپریس سے ممبئی  سے آرہی تھیں۔ منگلا ایکسپریس یہ ٹرین جلگاؤں اسٹیشن پر نہیں رکتی، مگر یہاں دھیمی ہوئ اس اثنا میں کچھ مسافر چلتی ٹرین سے نیچے اترنے لگے جلگاؤں اسٹیشن پر ٹرین آہستہ چل رہی تھی۔ ان ہی دیگر مسافروں کو  دیکھ کر ایڈوکیٹ برہاڈے نے بھی اترنے کی کوشش کی اور  اترتے وقت  اپنا تول نا سنبھالے جانے کے سبب سر کے بل گر گئی۔  انہیں فوری طور پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔انھیں دماغ پر شدید چوٹ لگنے کے سبب‌ ان کا ذیادہ خون بہہ گیا ان کی سرجری کی گئی۔ جمعہ کو یکم اگست کی صبح 12 بجے کے قریب ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اس پر  اہل خانہ نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ ان کی موت سے جلگاؤں شہر میں سوگ کا سماں ہے۔ ریلوے پولیس نے اس واقعہ میں حادثاتی موت درج کر لی ہے۔ ایک طرف محکمہ ریلوے محفوظ اور خوشحال سفر کے لیے بھر پور کوشش کر رہی ہے کم و بیش ہر اسٹیشن پر محفوظ سفر کے لیے مسافروں کو ہدایات و رہنمائی کررہی ہے دوسری طرف مسافر عجلت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں بے جا عجلت کے سبب بھی حادثات دن بدن بڑھ رہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages